بولی وڈ کے سوپر اسٹار سلمان خان آج 52 سال کے ہوگئے ہیں۔ دبنگ اداکار فلم بین کو اپنی پہلی فلم سے ہی متاثر کرتے آئے ہیں اور وقت کے ساتھ اب وہ باکس آفس کے بادشاہ بھی بن چکے ہیں۔
سلمان کی نئی فلم 'ٹائیگر زندہ ہے' کامیاب دکھائی دے رہی ہیں اور جلد ہی ان کی یہ فلم بھارتی سنیما کی بلاک بسٹر فلموں میں سے ایک بن جائے گی۔ سلمان کے مداحوں نے انہیں ہر انداز میں دیکھا ہے، اور اداکار اب تک ہر قسم کی فلموں میں اپنا نام بنا چکے ہیں۔
تاریخ میں اداکار ےک بہت سے انداز مشہور ہوئے ہیں جن میں ان کے چند دلچسپ مکالمے بھی شامل ہیں۔ آئیں ان مکالموں پر ذرا غور کریں۔
وانٹڈ:ایک بار جو میں نے کمٹمنٹ کردی اس کے بعد میں اپنے آپ کی بھی نہیں سنتا۔
وانٹڈ:جس اسکول میں تو نے یہ سب سیکھا ہے اس کا ہیڈ ماسٹر آج بھی مجھ سے ٹیوشن لیتا ہے۔
میں نے پیار کیا: دوستی کا ایک اصول ہے میڈم ، نو سوری، نو ٹھنک ی۔
جے ہو: عام آدمی سوتا ہوا شیر ہے ، انگلی مت کر، جاگ گیا تو چیڑ پھاڑ دے گا۔
گرو: میں موت کو تکیہ اور کفن کو چادر بنا کر اوڑھتا ہوں۔
کک" میرے بارے میں اتنا مت سوچ، دل میں آتا ہوں ، سمجھ میں نہیں۔
ٹائیگر زندہ ہے: شکار تو سب کرتے ہیں لیکن ٹائیگر جیسا شکار کوئی نہیں کرتا۔
کک: وہ جینا بھی کوئی جینا ہے جس میں کک نہ ہو۔
کک: آپ ڈیول کے پیچھے، ڈیول آپ کے پیچھے۔۔ ٹو مچ فن۔
باڈی گارڈ: مجھ پر ایک احسان کرنا کہ مجھ پر کوئی احسان نہ کرنا۔
سلطان: اصلی ریسٹلر وہ نہیں ہوتا جو میڈل اٹھائے۔ اصلی ریسٹلر وہ ہوتا ہے جو زندگی سے لڑے اور اسے ہرائے۔
تیرے نام: میں ریکیوسٹ نہیں کرتا ، ایک ہی بار بولتا ہوں اور فُل اینڈ فائنل ہوجاتا ہے۔
دبنگ 2: سوواگٹ نہیں کروں آپ ہمارا؟
ہم دل دے چکے سنم: اگر تم مجھے یوں ہی دیکھتی رہی، تو تمہیں مجھ سے پیار ہوجائےگا۔
ریڈی: زندگی میں تین چیز کبھی انڈر ایسٹیمیٹ نہیں کرنا'آئے ، می اینڈ مائے سیلف'۔
ہم آپ کے ہیں کون: لوگ کہتے ہیں خوبصورت لڑکیاں جب جھوٹ بولتی ہیں تو اور بھی خوبصورت لگتی ہیں۔
بشکریہ: بولی وڈ ہنگامہ