ہیو جیک مین بے شک ہالی وڈ میں وولورین کا کردار نبھانے کی وجہ سے مانے جاتے ہیں لیکن مشہور اداکار میں ایسی بہت سی صلاحیتیں موجود ہیں جنہیں دیکھ کر مداح ان سے متاثر ہوتے ہیں۔
اداکاری کے علاوہ ہالی وڈ کے وولورین گانا بھی گا تے ہیں اور کھیل میں بھی دلچسپی دکھاتے ہیں۔ حال ہی میں ہونے والے آسٹریلیا بامقابلہ انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ میں اداکار نے کمنٹری کرتے ہوئے کرکٹ کے بارے میں معلومات شیئر کی اور انہوں نے چند صحیح مشاہدے بھی کیے۔
ویڈیو دیکھیں:
ہیو نے ضرور کمنٹری کا یہ پہلا تجربہ کیا ہوگا لیکن آسٹریلیاں کے کرکٹ شو میں ہیو کوئی نہیں مہمان نہیں ۔بریٹ لی اور شین وارن کے ایک انٹرویو میں اداکار نے کرکٹ سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بچپن میں کرکٹ میچ جانے کا بہت شوق رکھتے تھے۔
بشکریہ:اسکوپ ووپ