Aaj Logo

شائع 26 دسمبر 2017 03:41pm

سلمان ،شلپا کے خلاف نئی ایف آئی آر درج

بھارت کے روجگار اگہاری  ریپبلیکن پارٹی کے  اعلی افسر نے 25 دسمبر کو  شلپا سیٹھی اور اداکار سلمان خان  کو  لفظ'بھنگی' استعمال کرنے کی وجہ سے ان کے خلاف شکایت درج کروادی۔

دونوں اسٹارز نے  اس لفظ کا استعمال پبلک فورم پر کیا جس کی وجہ سے وہاں کے فرقوں کے جذبات کو نقصان پہنچا، جس کے ردعمل میں کمیونٹی کے ممبران نے دونوں سیلیبرٹی کے خلاف اس وقت تک احتجاج کرنے کی فیصلہ کیا جب تک پولیس اس کے خلاف کوئی ضروری عمل  نہیں دکھاتی۔

روجگار اگہاری کے نائب صدر کشور کمار معصوم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اسٹارز کے خلاف گورگاؤن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرواچکے ہیں۔

انہوں نے کہا'مجھے معلوم ہے کہ شلپا شیٹھی اپنی اس حرکت پر معافی مانگ چکی ہے لیکن معافی مانگنے سے حقیقت بدل نہیں سکتی اور قانون کے مطابق انہوں پانچ سال کی سزا ہونی چاہیے'

رپورٹ کے مطابق  سلمان نے ایک ٹی وی شو پر ایک ذات کیلئے 'بھنگی 'کا لفظ استعمال کیا تھا جس کے بعد شلپا شیٹھی نے بھی اس بات کا مذاق بنایا لیکن پہلی شکایت سامنے آنے کے فوراً بعد ہی اداکارہ نے اپنے بیان کیلئے معافی مانگ لی تھی۔

بشکریہ: بمبئی ٹائمز

Read Comments