حالیہ دور میں انسان اسمارٹ فون سے دور نہیں رہ سکتا بلکہ ہر وقت اسے اپنے ساتھ رکھتا ہے جیسے نہاتے ہوئے، سوتے ہوئے یا سفر کرتے ہوئے، جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں فون کی مقدار میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ٹیکنالوجی کے باعث اسمارٹ فون میں ایسے فیچرز میسر کردیے گئے ہیں کہ انسان اسےہر جگہیں ساتھ لے جاتا ہے لیکن یہ عمل آپ کی صحت کیلئے خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ آج ہم آپ کو ان 8 جگہوں کے بارے مین بتائیں گے جہاں فون رکھنا آپ کی صحت کیلئے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ جینز کے پیچھے جیب اپنی پینٹ کے پیچھے والی جیب میں اسمارٹ فون رکھنا ضرور کافی آرام دہ ہوتا ہے لیکن وہاں فون رکھنا آپ کیلئے نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے کیونکہ فون کی ٹاچ اسکرین کافی حساس ہوتی ہے جو آنگلیوں کے علاوہ بھی ردعمل دکھاتی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس عمل کی وجہ سے کافی کالز اتفاق سے لگ جاتی ہے۔ اس کے علاوہ پیچھے والی جیب میں فون رکھنے سے فون ٹوٹ بھی سکتا ہے اور غائب بھی ہوسکتا ہے۔ پینٹ کے سامنے والی جیب عموماً مرد بیگ نہیں رکھتے جس کی وجہ سے وہ اپنا فون پینٹ کے سامنے والی جیب میں رکھ دیتے ہیں لیکن محققین کے مطابق اس جگہ پر فون رکھنے کی وجہ سے آپ کی صحت پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ جلد کے پاس فون رکھنا فون کو کبھی بھی جلد کے ساتھ نہیں رکھنا چاہیے، کیونکہ اس عمل سےفون کے اسکرین کے بیکٹریا آپ کی جلد پر منتقل ہوجاتا ہے۔ اسی لئے کوشش کی جائے کہ فون کو اپنی جلد سے 1 سینٹی میٹر سے دور رکھے۔ فون کو چارجر سے دور رکھیں البتہ فون چارجنگ پر لگانے سے آپ کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑتا(اگر الیکٹرومیگنیٹک ریڈی ایشن بند ہو) لیکن خیال کیا کریں کے رات میں فون چارجنگ پر لگا کر نہ سویا کریں اس کے فون کی بیٹری خراب ہوجاتی ہے۔ ٹھنڈی جگہیں جب موسم بہت زیادہ ٹھنڈا ہو تو اسے باہر نہ چھوڑیں کیونکہ موسم کے کم درجہ حرارت کی وجہ سے فون کے اندرونی حصے کو نقصان ہوسکتا ہے۔ گرم جگہیں زیادہ درجہ حرارت بھی فون کیلئے نقصان دہ ہوسکتا ہے اسی لئے کوشش کریں کے گرم موسم میں اسے باہر نہ رکھیں اور نہ ہی اسے اوون کے پاس رکھیں۔ اسٹرولر بہت ساری مائیں جب جلدی میں ہوتی ہے تو وہ فون اسٹرولر میں ہی رکھ دیتی ہے لیکن محققین کا کہنا ہے کہ یہ عمل غیر محفوظ ہے کیونکہ اس عمل سے بچوں میں رویہ سے متعلق مسئلہ درپیش ہوسکتے ہیں۔ تکیے کے نیچے اسمارٹ فون کو تکیے کے نیچے ہر گز نہ رکھیں کیونکہ فون سے پیدا ہونے والی الیکٹرو میگنیٹک ریڈایشن آپ کے سردرد کا باعث بن سکتی ہے کیونکہ آپ کا فون آپ کے قریب ہوتا ہے اس کے علاوہ اس جگہ پر فون کو رکھنے سے فون میں آگ بھی لگ سکتی ہے۔ رات میں بعض دفعہ فون میں نوٹیفیکیشن آتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے سونے میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ بشکریہ: برائٹ سائڈ