Aaj Logo

شائع 21 دسمبر 2017 05:38pm

مہنگی گاڑیوں کو پرندوں کی بیٹ سے بچانے کیلئے سرپھرے امیروں کا انتہائی قدم

حال ہی میں انگلینڈ کے شہر برسٹل میں ایک حیران کن حادثہ سامنے آیاجہاں کچھ شہریوں نے  اپنی مہنگی گاڑیوں کو پرندوں کی بیٹ  سے بچانے کیلئے درختوں پر  کانٹے لگا دیے تاکہ پرندے درختوں پر نہ بیٹھ سکے۔

اس حادثہ پر نظر اس وقت پڑی جب  ایک ٹوئٹر صارفین نے ان بےرحم  شہریوں کے عمل کی تصویر ٹوئٹر پر پوسٹ کی۔

اس حرکت  کے ردعمل پر بعض ٹوئٹر صارفین نے غصہ کا مظاہرہ کیا۔

اس عمل کو انجام دینے والے ایک شخص نے  غیر معقول صفائی دیتے ہوئے برسٹل پوسٹ کو بتایا کہ'گاڑیوں کو محفوظ رکھنے کیلئے یہ کانٹے لگائیں گئے ہیں ، اس کے علاوہ اس عمل کی اور کوئی وجہ نہیں۔ پرندوں کی بیٹ ایک بڑا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے گاڑیاں خراب ہوجاتی ہے'

بشکریہ: اسکوپ شوپ

Read Comments