گھر کے پیچھے رکھےجانے والےاس آلہ'ہوم بائیو گیس 2.0' کے زریعےاب ضائع کیے گئے کھانے کو کوکنگ گیس میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ یہ آلہ واپس سے استعمال میں لی جانے والی گرین انرجی بناتا ہے۔
آپ اس آلہ میں ایک دن اوسطاً 6 لیٹر ضائع کیےگئے کھانےکا استعمال کرسکتے ہیں اور دلچسب بات یہ ہے کہ اس آلہ میں ہر قسم کا کھانے کا استعمال کیا جاسکتا ہے چاہے وہ پھل، سبزی ،گوشت یا دودھ سے بنی کوئی مصنوعات ہو۔
آلہ میں موجود بیکٹریا ضائع کیے گئے کھانے کو کھا جاتے ہیں اور انہیں بائیو گیس کی شکل میں تبدیل کردیتے ہیں جس کے بعد گیس سسٹم سے بال واسطہ کچن کے چولہوں میں فراہم ہوجاتی ہے۔
اس آلہ کے زریعے آپ کے گھر میں فی دن 3 گھنٹے کیلئے کوکنگ گیس پیدا کی جاسکتی ہے صرف گیس کے استعمال کے لئے ہی نہیں بلکہ ہوم بائیو گیس کو کیمیائی کھاد کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔
ایک عام خاندان کے گھر سے اوسطاً دو لیٹر کھانا ضائع کیا جاتا ہے اور اس ضائع کیے گئے کھانے کو ہوم بائیو گیس کے زریعے پھر سے گیس کی شکل میں استعمال کیا جاسکتا ہے جس کی قیمت صرف 485 ڈالر روپے ہیں۔
بشکریہ: ٹیک انسائدار