Aaj Logo

اپ ڈیٹ 08 مارچ 2016 09:44am

خبردار ! انڈوں کو فریج میں رکھنا نقصان دہ ہو سکتا ہے

Welcome

ہم اپنی روز مرہ زندگی میں بہت سے ایسے کام کرتے ہیں جن کے بارے میں ہمیں اندازہ تک نہیں ہوتا کہ وہ ٹھیک نہیں یا ہمارے لئے نقصان دہ ہیں، مگر ان کاموں کو کرنے کا مقصد کچھ نہیں ہوتا چونکہ ہم ہر ایک کو ایسا کرتے دیکھتے ہیں اسلئے کبھی سوچنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی۔ آج ہم آپ کو ایک انوکھی بات بتائیں گے جسے سن کر آپ بیحد حیران ہونگے۔۔

کیا آپ نے کبھی سوچا ہوگا کہ انڈوں کو فریج میں رکھنا نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔ انڈے فریج میں نہیں رکھنے چاہیے، ایک تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ انڈوں کو فریج میں رکھا جائے تو وہ آپ کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ انڈے کے چھلکے پر موجود بیکٹریا صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ انڈے کو فریج میں رکھنے کے بعد پھر اسے کمرے کے درجہ حرارت پر رکھنے سے کنڈینسیشن ہونے کا خطرہ کافی بڑھ جاتا ہے۔کنڈینسیشن سے انڈوں کے چھلکوں پر موجود بیکٹریا کی رفتار بڑھ سکتی ہے، اور اس کے اندر داخل ہونے کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔ ایسے انڈوں کو کھانا صحت کے لئے بہت نقصان دہ ہے۔

انڈوں کو فریج میں رکھنے سے اس کی جلد خراب ہونے کا بھی امکان ہوتا ہے۔ اس کے بر عکس کمرے میں رکھے انڈے زیادہ دنوں تک ٹھیک رہتے ہیں۔آپ نے یہ محسوس کیا ہو گا کہ اگر آپ نے کبھی فریج میں رکھے انڈوں کو ابالا ہوگا تو ان کی جلد ٹوٹ جاتی ہے جبکہ اگر انڈے کمرے کے درجہ حرارت پر رکھے ہوں اور انہیں ابالا جائے تو وہ اپنی اصلی حالت بر قرارکھتے ہیں۔اسکے علاوہ اگر فریج میں رکھے انڈوں سے آپ کیک بھی اچھا نہیں بنا سکتے کیوں کہ اس کے اندر کی سفیدی پھینٹنے میں بیحد مشکل کا سامنا ہوتا ہے۔

بعض اوقات لوگ انڈوں کو بغیر دھوئے فریج میں رکھ دیتے ہیں جس سے انڈو پر لگی گندگی باقی تمام چیزوں کہ خراب کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ انڈے اگر زیادہ دنوں تک فریج میں رکھے ہو اور آپ انہیں استعمال کریں تو انفیکشک کا خطرہ بھی لاحق ہو سکتا ہے۔ اور انڈوں میں موجود غذائیت میں بھی فرق آتا ہے اسلئے بہت بہترہے کہ انڈوں کو فریج میں نہ رکھا جائے۔۔

Read Comments