Aaj Logo

شائع 17 دسمبر 2017 02:50pm

سردی میں فٹ رہنے کے6 آسان طریقے

وزن کم کرنا ایک مشکل عمل ہے جس کیلئے کافی محنت بھی  کرنی پڑتی ہےاور سردیوں میں تو وزن کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے کیونکہ سردیوں میں آپ ایسے مصنوعات کا استعمال کرتے ہیں جن سے جسم میں چکنائی بڑھتی ہے، جیسے گھی  ،مکھن اور فیٹ سے بنی خوراک۔

ریسرچ کے مطابق  سردی میں ایک عام انسان کا وزن 3 سے 4 کلو بڑھ جاتا ہے کیونکہ سردیوں میں انسان کو زیادہ بھوک لگتی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی خوراک کا خیال نہیں رکھتا اور نتیجے میں ضرورت سے زیادہ کیلوریز کا استعمال کرنے لگتا ہے  اسی لئے اگر آپ سردیوں میں بھی فٹ اور صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو ان چند چیزوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔

گھر کی سرگرمیوں میں حصہ لے

ٹھنڈے موسم  میں بہت ممکن ہے کہ آپ جم نے جاسکے لیکن اس میں گھبرانے کی بات نہیں آپ جم کی جگہ گھر  کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں جو آپ کو فٹ رکھنے میں مدد کرتی ہے۔

چہل قدمی

سردی کے موسم  میں آپ  کم چلتے ہیں جس کی وجہ سے جسم کی کارگردگی متاثر ہوتی ہے، اسی لئے اس موسم میں چہل قدمی  کرنا ضرور ی ہے۔

صحت مند خوراک

صحت مند خوراک صرف سردیوں میں ہی نہیں بلکہ گرمیوں میں بھی ضروری ہے۔ بغیر سوچے سمجھے کھانا کھاتے رہنے سے آپ کا وزن بڑھ جاتا ہے  اسی لئے  ضروری ہے کہ سردیوں میں پھل اور سبزی کا استعمال کریں اور چکنائی والی مصنوعات سے بچیں۔

پروٹین کا استعمال

اپنی خوراک میں پروٹین کا استعمال کریں جو آپ کو دن بھر کی تھکن سے لڑنے میں مدد دیتی ہے اور آپ کو چاک وچوبند رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ اس سے شوگر لیول بھی قابو  کیا جاسکتا ہے۔

کاربوہائیڈریٹ

کاربوہائیڈریٹ کا استعمال اچھے سے کریں۔ یہ آپ کے جسم میں  ہونے والے فنکشن کیلئے بےحد ضروری ہے۔ سردیوں میں آلو، براؤن چاول، دلیا اور گندم  جیسےاشیاء کا استعمال کریں۔

خوراک لینا نہ بھولیں

کبھی کبھار انسان وزن کم کرنے کیلئے کھانا کھانا چھوڑ دیتا ہے یہ کم کرلیتا ہے۔ یقیں رکھیں اس عمل سے آپ  کی صحت اور خراب ہوسکتی ہے بلکہ کوشش کریں کہ سردیوں میں ہر 2،3 گھنٹے بعد کچھ نہ کچھ کھائیں لیکن یاد رہے کہ  وہ خوراک آپ کیلئے صحت مند ہو۔

بشکریہ: ٹائمز آف انڈیا

Read Comments