دی زی سنی ایوارڈ 2018شو جلد ہی بھارتی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا جس میں معروف بولی وڈ اسٹارز اپنے ڈانس کی صلاحیت دکھا کر لوگوں کو متاثر کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق پرفارمرز میں پریانکا چوپڑا، رنویر سنگھ، شاہد کپور، کترینہ کیف ، سدھارتھ ملہوترا، جیکولین فرننڈس اور بھومی پڈنیکر شامل ہیں۔
زی سنی ایوارڈ کی سب سے حیران کن بات یہ بتائی جارہی ہے کہ اداکارہ پریانکا کو ان کی ڈانس پرفارمنس کیلئے فی منٹ ایک کروڑ روپے مل رہے ہیں۔ جی ہاں! اداکارہ 5 منٹ کی پرفارمنس کے زریعے 5 کروڑ روپے کما رہی ہیں۔
جہاں پریانکا سب سے زیادہ مہنگی ڈانس پرفارمر ہیں وہیں مداح انہیں دو سال بعد ایوارڈ شو میں دیکھنے کیلئے بےتاب نظر آرہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایوارڈ میں پدماوتی کے اداکار شاہد کپور فلم'راک سٹار' کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے 'اڑتا پنجاب اور ساڈا حق' گانے پر اپنی ڈانس پرفارمنس نبھائیں گے۔
جبکہ کترینہ ٹائیگر زندہ ہے کے نئے گانے'سویگ سے سوواگت' اور بار بار دیکھو کے گانے 'کالا چشمہ' پر ڈانس کریں گی۔
بشکریہ: پنک ویلا