کیا آپ بھی اس مسئلہ سے دوچار ہیں کہ فون کی بیٹری وقت سے پہلے ختم ہوجاتی ہے؟ اور اس کی وجہ جاننے کیلئے آپ کافی ریسرچ بھی کرتے ہیں لیکن کسی صحیح نتیجے پر نہیں پہنچ پاتے۔ البتہ اگر اپنے حال ہی میں نیا آئی فون خریدا ہے یہ اپنے آئی فون کو آئی او ایس 11.1.1 پر اپ گریڈ کیا ہے تو آپ شاید بیٹری جلدی ختم ہونے کے الگ مسئلہ سے دوچار ہیں۔
ایپل صارفین کے مطابق معروف ایپ یوٹیوب میں ایک ایسا بگ موجود ہوتا ہے جو آپ کے آئی فون کی بیٹری فوراً ختم کردیتا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق یوٹیوب ایپ آپ کے نئے آئی او ایس آئی فون کی بیٹری کو کم کرتے ہوئے اسے گرم کردیتی ہے۔ اس کے علاوہ ایپ استعمال نہ کرنے کی صورت میں بھی وہ آئی فون کے سسٹم پر کھلی رہتی ہے جو آپ کے فون کی بیٹری کو مسلسل نقصان پہنچاتی رہتی ہے۔
کچھ صارفین کے مطابق یہ ایپ فی منٹ ایک فیصد بیٹری کم کردیتی ہے جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اس ایپ کو 30 منٹ استعمال کرنے پر آپ کے آئی فون کی 20 فیصد بیٹری ضائع ہوجاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یوٹیوب اس خرابی سے واقف ہیں اور وہ اسے درست کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں لیکن جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوجاتا تب تک اس ایپ کو ڈیلیٹ کردینا آپ کے آئی فون کیلئے فائدہ مند ہے۔
بشکریہ: reader digest