Aaj Logo

شائع 14 دسمبر 2017 06:17pm

شیطان سے کبھی بات نہیں کرنی چاہیئے

پاپ نے شیطان کو تاریک قوتوں کی حامل حقیقت قرار دے دیا اور کہا ہے کہ اس سے کبھی بات کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیئے ۔ عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پاپ نے دعویٰ کیا ہے شیطان ایک حقیقت ہے اور یہ انسان سے زیادہ باصلاحیت ہے ۔ ایک انٹرویو میں پاپ فرانسس نے بتایا شیطان کوئی خیالی کردار نہیں ہے بلکہ تاریک قوتوں کا حامل ایک حقیقی کردار ہے۔

وہ عام طور پر ویٹی کن سٹی میں بھی اپنے خطاب میں شیطان کے موضوع پر روشنی ڈالتے رہتے ہیں، اور اس سے مقابلہ کرنے اور آسیب اتارنے والوں کو انکی جدوجہد پر سراہتے رہتے ہیں۔

اپنے انٹرویو میں پاپ نے مزید کہا شیطان دھند نہیں بلکہ وہ حقیقی شخص کی طرح ہےاور انسان سے زیادہ چالاک ہے۔

پاپ نے مزید کہا شیطان سے کسی بھی شخص کو بات کبھی نہیں کرنی چاہیئے، اگر کوئی کرتا تو یقینی طور پر گمراہ ہوجائے گا۔ شیطان پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے پاپ نے کہا کہ وہ آپ کے سامنے ہمیشہ اخلاق سے پیش آئے گا اور یہی سب کچھ وہ پادریوں اور بشوپس کے ساتھ کرتا ہے اور اسہی طرح یہ دماغ میں داخل ہوتا ہے۔

پاپ نے مزید کہا کہ تاہم اگر کوئی وقت سے پہلے نہیں سمجھتا تو اسکا خاتمہ انتہائی برا ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیطان کی قربت  سے متعلق حقیقت کا ادراک ہونے پر ہمیں اس کو دور ہونے کا کہنا چاہیئے۔

Courtesy: dailymail.co.uk

Read Comments