Aaj Logo

شائع 14 دسمبر 2017 02:36pm

مداح نے میچ کے دوران گراؤنڈ میں دھونی کے پیر چھولیے، ویڈیو

بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے دوسرے ون ڈے میں 208 رنز اکیلے بنا کر  روہت شرما  نے ٹیم کیلئے ہیرو کا کردار نبھایا اسی کے ساتھ ساتھ انہوں نے اس دبل سنچری کی بدولت دو بڑے ریکارڈز بھی توڑ دیے۔

شرما  دنیا کے وہ واحد بلے باز  اور کپتان بن چکے ہیں جنہوں نے ون ڈے فارمیٹ میں تین دبل سنچری بنالی ہے۔

جہاں میڈیا  کی نظر روہت کی اس بڑی کامیابی پر تھی وہی میچ کے درمیان ایک چھوٹے واقعے کو نظرانداز کردیا گیا۔

اسٹیڈیم سے بھاگتاہواایک مداح  ایم ایس دھونی کے پیر چھونے کیلئے میدان میں اتر آیا جسے بعد میں سیکیورٹی گارڈ نے باہر  کا راستہ دکھایا۔

بھارت کے  سابق کپتان نے مداح سے درخواست کرتے ہوئے اسے میدان سے باہر جانے کا کہا۔

اس واقعے سے یہ صاف پتا لگتا ہے کہ ایم ایس دھونی بھارت کے کپتان رہیں نہ رہیں لیکن ان کی عزت کبھی  کم نہیں ہوگی۔

بشکریہ: اسکوپ شوپ

Read Comments