برطانوی جریدہ دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق پانی میں رہنے والے اس جانور کی لمبائی 18فٹ بتائی گئی ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس شارک کی عمر 272 سے لے کر 512 سال کے درمیان ہے۔
واضح رہے کہ یہ جانور ہر سال اوسطاً 1سینٹی میٹر کی لمبائی سے بڑھتا ہے اور عموماًگرین لینڈ شارک کی عمر 400 سال تک ہوتی ہے۔
دی سن کی رپورٹ کے مطابق گرین لینڈ میں موجود 28 شارکس میں سے یہ شارک سب سے پرانی بتائی جارہی ہے۔