ہر انسان چاہتا ہے کہ وہ ایک بہتر زندگی گزارے اوراس کیلئے وہ نئی چیزیں اپنا نے کی کوشش کرتا ہے لیکن درحقیقت بہتر زندگی گزارنے کیلئے کبھی کبھار آپ کو نئی چیزیں اپنانے کی نہیں بلکہ کچھ چیزوں کو چھوڑنے کی ضرورت پڑتی ہے۔
آج ہم آپ کو چند چیزوں کے بارے میں بتائیں گے جن کا خاتمہ کرکے آپ اپنی زندگی میں اچھی تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔
انا
اگر اچھی زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنی انا کو چھوڑنا پڑے گا ۔ کسی دوسروں کو کم تر اور خود کو بر تر سمجھنے سے معاملات اچھے نہیں ہوتے بلکہ اور بگڑ جاتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کی زندگی پر اس کے اثرات پڑتے ہیں۔
بُرا پہناوا
اپنے ذہن کو مثبت رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ اپنے جسم اور پہناوے پر بھی توجہ دیں۔
اچھے لوگوں کا چناؤ
اچھی زندگی کیلئے ضروری ہے کہ آپ کے اردگرد منفی سوچ کی جگہ مثبت سوچ رکھنے والے لوگوں موجود ہوں۔
بُری خبر دینے والوں سے دور رہیں
خوش رہنا اچھی زندگی کا ایک اہم حصہ ہے جس کیلئے یہ ضروری ہے کہ آپ ان لوگوں سے دور رہیں جو بُری خبر دبتانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑتے۔
ہر چیز میں پرفیکشن ضروری نہیں
آپ کو ہر چیز میں پرفیکٹ ہونے کی ضرورت نہیں، ایک عام انسان کی حیثیت سے آپ کسی چیز میں اچھے ہوں گے اور کسی چیز میں اچھے نہیں اورخود کو زبردستی کسی چیز میں اچھا بنانے کی صورت میں آپ ذہنی دباؤ کا شکار ہوجاتے ہیں۔
عمل
زندگی میں تبدیلی لانے کیلئے ضروری ہے کہ حالات کے پیش نظر آپ چیزوں پر عمل کریں اور انہیں اپنی زندگی کی طرح بہتر بنائیں۔
چانس نہ لینا
زندگی میں چانس نہ لینے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اپنے زندگی کا اصل مزہ اب تک نہیں لیا۔
وعدہ خلافی
بہتر زندگی کیلئے لوگوں کا آپ پر اعتماد ہونا بہت ضروری ہے ایسے میں کوشش کی جائے کو اپنی زندگی سے وعدہ خلافی کرنے والے عمل کا خاتمہ کردیں۔
ہر چیز کیلئے معافی مانگنا
زندگی میں معزات خوانہ رویہ نہ آپنائیں، کیونکہ ہر چیز کے ذمہ دار آپ نہیں ہوتے۔
ماضی کویاد رکھنا
کبھی کبھار جب آپ پر بُرا وقت آتا ہے تو آپ ماضی کو یاد کر کے خود کو اور پریشان کرلیتے ہیں جبکہ آپ کو چاہیے کہ آپ اپنے مستقبل پر توجہ دیں اور بہادری سے مشکلات کا مقابلہ کریں۔