Aaj Logo

شائع 10 دسمبر 2017 02:42pm

جسپريت بمراہ کے دادا کی لاش دریا سے برآمد

بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کےدادا سنتوک سنگھ بمراہ اتوار کے روز احمدآباد میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

اطلاعات کے مطابق جسپریت بمراہ کے دادا کی لعش احمد آباد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز نے سبرمتی دریا سے نکال لی۔

اطلاعات کے مطابق 84سالہ  سنتوک جمعہ 8دسمبر کو ،کرکٹر کے خاندان کے مبینہ طور پر ان سے ملنے سے انکار کرنے کے بعدلاپتہ ہوگئے تھے۔

سنتوک کی بیٹی راجندر کور بمراہ کے کمپلین ریکارڈ  کرانے کے بعدواسترپور پولیس اسٹیشن میں گمشدہ شخص کی رپورٹ درج ہوئی۔

راجندر کا کہنا تھا کہ ہم جسپریت کی والدہ دِلجیت کور سے شہر کے اسکول،جہاں وہ استانی ہیں، ملنے گئے ۔ انہوں  نے میرے والد کو جسپریت سے ملنے سے انکار کردیا۔

راجندر کے مطابق جسپریت کی والدہ نے اپنے بیٹے کا فون نمبر دینے سے بھی انکار کردیا۔ میرے والد کو اس بات کا شدید صدمہ تھا۔ انہوں نے جمعے کی دوپہر کو گھر چھوڑ کر چلے گئے اور پھر واپس نہیں آئے ۔

گزشتہ دنوں خبریں تھیں کہ سنتوک ، جسپریت کے والد کے انتقال کے بعداحمد آباد سے اترکھنڈ چلئے گئے تھے اور گزر بسر کیلئے رکشا چلاتے تھے۔

حال ہی میں جسپریت بمراہ کی بھارتی ٹیسٹ ٹیم میں  بطور پانچویں فاسٹ بولر شمولیت ہوئی ہے۔

بشکریہ: زی نیوز

Read Comments