بھارت کے ایک مشہور شو میں بولی وڈ اسٹارز سے نجی زندگی کے بارے میں وہ سوالات پوچھے گئے جن کے جوابات سن کر مداح حیران رہ گئے۔
شو میں اسٹارز کو رنگین کاغذ دیے گئے جن میں انہیں نجی زندگی کے متعلق لکھے گئے سوالات کے جواب دینے تھے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی ۔تو چلیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ معروف بولی وڈ اسٹارز نے اپنے بارے میں کون سے راز بتائے۔
دپیکا پڈوکون
بولی وڈ کی پدماوتی دپیکا کے مطابق انہیں یہ افواہیں سننے کو ملی کہ خود کو خوبصورت بنانے کیلئے انہوں نے اپنے چہرے کی سرجری کروائی ہے۔
ورون دھون
ورون دھون نے جینز پر 1 لاکھ روپے خرچ کرکے شاہ رخ خان کی جینز سے محبت کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
کنگنا راناوت
بولی وڈ کی بہادر اداکارہ کنگنا نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے زندگی میں ایک بار سات لاکھ روپے کا ہینڈ بیگ خریدا تھا۔
اس کے علاوہ انہیں ایک دفعہ قانونی نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔ جی ہاں! یہ نوٹس کیوں دیا گیا تھا دیکھے اس ویڈیو میں:
ودیا بالن
ویڈیو کے مطابق ودیا نے 1 لاکھ روپے سےزائد پیسے ایک ساڑھی پر خرچ کئے ۔ اس کے علاوہ کاغذ پر لکھے ایک سوال کا جواب انہیں نے یوں دیا کہ اگر انہیں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کھانا کھانے کیلئے دنیا کے تمام پیسے دیے جائیں تب بھی وہ ان کے ساتھ کھانے نہیں کھائیں گی۔
پرینیتی چوپڑا
پرینیتی چوپڑا کے بارے میں ایک بات جو کوئی نہیں جانتا وہ یہ ہے کہ وہ صرف بستر کے دائے سائیڈسوتی ہیں۔
ارجن کپور
ارجن کپور کو سب سے زیادہ نفرت چھت کے پنکھے سے ہے۔
بشکریہ:cosmopolitan