Aaj Logo

شائع 08 دسمبر 2017 04:03pm

مائیکروویو میں یہ7 چیزیں کسی بھی حالت میں نہ رکھیں

مائیکروویوکھانا پکانے کا ایک ایساسامان ہے جو ہر کسی کے گھر میں موجود ہوتا ہے البتہ لوگ اس سے فائدہ ااٹھانے میں اتنےمصروف ہوتے ہیں کہ اس سےہونے والے خطروں کا علم نہیں رکھتے۔

بعض دفعہ مائیکروویو میں آپ ایسی چیزیں رکھتے ہیں جس کے باعث آپ کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے اسی لئے آج ہم آپ کو چند ایسی چیزوں کے بارے میں خبردار کررہے ہیں جنہیں مائیکروویو میں کسی حالت میں نہ رکھا جائے۔

پھل

کچھ پھل جیسے کہ سیب یا کیلے اپنا زائقہ کھو دیتے ہیں اگر انہیں مائیکروویو میں رکھ دیا جائے جبکہ آنگور ایک ایسا پھل جسے اگر آپ مائیکروویو میں رکھتے ہیں تو وہ پھٹ جاتا ہے اور اگر کشمش کو مائیکروویو میں رکھ دیا جائے تو آپ کے کچن میں دھواں ہوجاتا ہے۔

ایلومینیم فوئل

کسی قسم کا لوہا ، فوئل اور  لوہے سے بنی ہوئی پلیٹ کو اگر مائیکروویو میں رکھا جائے تو وہ  مائیکروویو کو تباہ کردیتا ہے۔

پلاسٹک

شاید آپ یہ نہیں جانتے لیکن 95 فیصد گرم کی گئی پلاسٹک سے کیمیائی بخارات پیدا ہوتی ہیں جو انسان کیلئے بےحد نقصان دہ ہے۔

انڈے

مائیکروویو سے نکلنے والی  گرمائش انڈوں کے شیل کے اندر  بہت ساری بھاپ پیدا کردیتی ہے  جس کی وجہ سے وہ پھٹ جاتا ہے اور مائیکروویو کو صاف کرنا ایک بڑا مشکل عمل ہے البتہ اگر آپ گرم انڈے  کھانا چاہتے ہیں تو انڈوں کو اوپر ایک سوراخ کردیں تاکہ گرمائش پڑتے وقت بھاپ شیل سے باہر نکل سکے۔

فروزن میٹ

فروزن میٹ  کو اگر مائیکروویو میں رکھا جائے تو اس کا مقصد پورا نہیں ہو پاتا کیونکہ آپ مائیکروویو کا جتنا بھی درجہ حرارت تبدیل کرلے  نتیجے میں  گوشت اندر سے نہیں  پکا ہوتا البتہ  اوپر کی سطح ضرور پک جاتی ہے۔

پرانے کپس اور پلیٹ

پرانے  چین کا کپ اور پلیٹ کا تعلق ہر گز مائیکروویو سے نہیں ہوتا ۔ رپورٹ کے مطابق  چند پرانے  کپ اور پلیٹ کی پالش لوہے سے کی جاتی تھی جو مائیکروویو میں  ایک مخصوص تابکاری پیدا کرتی ہے۔

براؤن کاغذ کے تھیلے

مائیکروویو میں کاغذ کے تھیلوں کو گرم کرنا  کافی نقصان دہ ہے۔  کاغذ کے تھیلوں کو گرم کرنے سے  خطرناک دھویں پیدا ہوتے ہیں اور اگر مائیکروویو میں انھیں زیادہ گرم کرلیا جائے تو اس سے آگ بھی بھڑک سکتی ہے۔

بشکریہ: برائٹ سائڈ

Read Comments