پرابھاس ، فلم 'باہو بلی 'کی کامیابی کے بعد مداحوں کے آنکھ کا تارا بن چکے ہیں۔ فلم'باہوبلی' اب تک کافی ریکارڈ تور چکی ہے اور دنیا بھر میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن چکی ہے۔ فلم 'باہو بلی 2' کی کامیابی کے بعد فلم کے مرکزی کردار کوانجام دینے والے اداکار پرابھاس کی نجی زندگی پر نظر رکھی جارہی ہے اور اس کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہےکہ وہ غیر شادی شدہ ہیں۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اداکار کا دل 90 ویں دیہائی کی مشہوربولی وڈ 'مست مست' اداکارہ پر آچکا ہے۔ جی ہاں۔ پرابھاس بولی وڈ کی مشہور اداکارہ روینہ ٹنڈن کو پسند کرتے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'میں روینہ کا بہت بڑا فین ہوں اور جب کبھی میں فلم'انداز اپنا اپنا' کا گانا ایلو جی صنم دیکھتا ہوں تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔' دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں اسٹار کچھ ماہ پہلے ایک دوسرے سےمل چکے ہیں جبکہ اس وقت روینہ کے شوہرانیل تھڈانی باہو بالی سیریز کو تقسیم کرنے میں مصروف تھے۔ #Celebrations ! #Baahubali2 #100DaysOfBaahubali2 #partytime discovery for Prabhas fans! He loves Punju food!! pic.twitter.com/W7rZb1OScA — Raveena Tandon (@TandonRaveena) August 5, 2017 واضح رہے کہ پرابھاس کو آئندہ سوجیتھ کی ہدایت کردہ فلم 'ساہو' میں شردھا کپور کے ہمراہ مرکزی کردار نبھاتے ہوئے دیکھے جائیں گے۔ بشکریہ: زی نیوز