ناریل کے تیل کے متعدد فوائد ہیں اور یہ انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید مانا بھی جاتا ہے اور اگر اسکو کھانے کو پکانے کیلئے استعمال کیا جائے تو یہ بہت عمدہ چکنائی کا کام سرانجام دیتا ہے۔ تاہم ناریل کے تیل کے بعض فوائد ایسے بھی ہیں جس سے عام عوام ناواقف ہے۔
ناریل کا تیل اور کیل مہاسوں میں فوائد
ناریل کے تیل میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنکل اجزاء بھی شامل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اگر اسکا باقاعدہ استعمال کیا جائے تو یہ کیل مہاسوں کو روکتا ہے اور آپکی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔
سن بلاک اور ناریل کا تیل
ناریل کے تیل کا استعمال دھوپ میں نکلنے والوں کیلئے بھی کافی مفید ہے اور یہ قدرتی طور پر سن اسکرین کا فرض سرانجام دیتا ہے اور یہ دھوپ میں نکلنے والے افراد کے رنگ و روپ کو گہنانے نہیں دیتا۔
قدرتی موئسچرائزر
ناریل کا استعمال قدرتی طور پر موئسچرائزر کا کام بھی کرتا ہے اور اسکا استعمال نہ صرف جلد کی خشکی اور خارش کو ختم کرتا ہے بلکہ اسکو نرم و ملائم بھی بناتا ہے۔
آنکھوں کے گرد حلقوں کا خاتمہ
ناریل کا تیل آپکی آنکھوں کے گرد حلقوں کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔ اگر کسی شخص کی آنکھوں کے گرد حلقیں ہیں تو وہ ہلکے ہاتھ سے ناریل کا تیل لے کر مالش کرے تو ان کے خاتمے میں مدد ملتی ہے۔