یونیسیف نے خبردار کیا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی بچوں کی دماغی نشونما کو شدید متاثر کرتے ہوئے دماغ کو ہمیشہ کیلئے برباد کر سکتی ہے۔
یونیسیف کی ایک رپورٹ کے مطابق، آلودہ فضا ذہنی پریشانی کا سبب بھی بنتی ہے، اس سے آپ کے آئی کیو لیول اور بچوں میں یاد کرنے والی صلاحیت کم ہو سکتی ہے۔
فضائی آلودگی کی کچھ اقسام ایسی اقسام بھی ہیں جن سے آپ اعصابی بیماریوں مثلاً اٹینشن ڈیفیشٹ ہائپر ایکٹیوٹی ڈس آرڈرکا شکار ہوتے ہیں۔
یہ تحقیق بھارت میں ان دنوں فضائی آلودگی کے دوران کی گئی۔ یاد رہے کہ ایک مہینہ قبل دہلی کے تمام تعلیمی ادارے سموگ کی وجہ سے بند کردیئےگئے تھے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ بچے پیدا ہوتے ہیں اور اس خطے میں فضائی آلودگی دنیا کے دوسرے ھصوں کے مقابلے میں چھ گنا زیادہ ہے۔
بشکریہ: زی نیوز