ممبئی:سمندری طوفان اوکھی کے باعث ممبئی میں شدید بارشیں جاری ہیں، بارشوں کا50سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،شہر میں معمولات زندگی مفلوج ہیں۔
تامل ناڈو ،کیرالہ میں تباہی مچانے کے بعداوکھی طوفان نے ممبئی کا رخ کرلیا ،جہاں گزشتہ2 روز سے شدید بارشیں جاری ہیں،24گھنٹے کے دوران چھتیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ،جس نے دسمبر میں بارشوں کا 50 سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا ،جس سے دارالحکومت میں معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں
ممبئی کے اسکولوں اورتعلیمی ادارے بند کردئیے گئے ہیں جبکہ ٹرین اور فضائی سروس بھی متاثر ہے،شہر میں امدادی سرگرمیاں بھی جاری ہیں ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ،طوفان کی شدت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔