آپ اسٹیڈیم میں کرکٹ کا ایک دلچسپ میچ دیکھ رہےہیں اور میچ سنسنی خیز صورتحال اختیار کر گیا ہے ، ایسے میں اچانک شہد کی چند مکھیاں کھلاڑیوں پر حملہ آور ہو جاتی ہیں تو سوچیں کیسی دلچسپ صورتحال پیدا ہو جائے گی۔ کھیل کے دوران اکثر اوقات جانور میدان میں آ کر کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ حاضرین کو ہنسنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ چلیں آج ہم آپ کو ایسی ہی چند تصاویر دکھاتے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ بھی مسکرا اٹھیں گے۔ بھارت — نیو زی لینڈ کے درمیان ون ڈے یہ واقعہ 2010 میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے ون ڈے میچ میں پیش آیا ۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح سریش رائنا اسٹیڈیم میں موجودکتے سے ڈرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ایلیٹ کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ گالف کورس اوسپرے پوئنٹ گالف کورس میں ایک بڑا مگرمچھ گھس آیا جس نے تمام لوگوں کے ہوش آڑا دیے اور لوگ وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے۔ دیکھے یہ ویڈیو: On the range this morning at Osprey Point. Not sure what T time he had. #kiawah A post shared by mayor (@mayor.__) on سری لنکا —بھارت ٹیسٹ سریز سال 2015 میں انڈیا کے گال اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری تھی کہ اچانک میدان میں ایک بندر آگیا جس کی وجہ سے میچ روکنا پڑا۔ ٹینس کھلاڑی نواک جوکوویچ ویمبلڈن 2015 کے دوران ایک پرندا میدان میں آتر آیا جس کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔ میچ شروع ہونے کے بعد سربیائی کھلاڑی نواک جوکوویچ نے میچ جیت لیا۔ آسٹریلیاں— بھارت ٹیسٹ سیریز سال 2008 میں کوٹلا میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوران شہد کی مکھیوں نے کھلاڑیوں پر حملہ کردیا جس کی وجہ سے تمام کھلاڑیوں کو میدان میں لیٹنا پڑگیا۔ لیور پول — ٹوٹن ہیم فٹبال میچ ایک مزیدار فٹ بال میچ کے درمیان ایک معصوم بلی میدان میں بھاگ آئی جس کی وجہ سے لیور پول اور ٹوٹن ہیم کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کو روکنا پرا۔ یو ایس اوپن ٹینس میچ سال 2012 میں یو ایس اوپن سریز میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران گلہری میدان میں آ گھسی اور کچھ وقت تک وہ وہیں بھاگتی رہی جس کے باعث کھیل کو روکنا پڑا۔ بھارت ٹینس کورٹ ایک نوجوان اومانی کھلاڑی کی جانب سے ایک ویڈیو پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ٹینس کے میدان میں ایک گائے ٹہلتے ہوئے جارہی ہے۔ نوجوان نے لکھا کہ 'میں نے میدان میں اس سے پہلےبِلّیاں آتے دیکھی ہیں لیکن گائے ایک نئی چیز دیکھنے کو ملی ہے' انگلینڈ — نیوزی لینڈکرکٹ میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے کرکٹ میچ کے دوران ایک بطخ میدان میں آکر کافی وقت تک وہاں بیٹھی رہی جس کے بعد وہ بطخ سوشل میڈیا پر مشہور بھی ہوگئی ۔ اس واقعہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک شخص نے اس بطخ کے نام سے ٹوئٹر اکاؤنٹ بنایا جس کا نتیجے میں وہ شخص بھی مشہور ہوگیا۔ بشکریہ: اسکوپ شوپ