سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم 'بجرنگی بھائی جان' بہت جلد چین کے سنیما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کبیر خان کی زیر ہدایت بننے والی یہ فلم ، جس نے بولی وڈ میں کئی ریکارڈ اپنے نام کیے،چین میں عجیب و غریب نام سے ریلیز کی جائےگئی۔ رپورٹ کے مطابق فلم کا نام تبدیل کر کے 'لِٹل لولیٹا مَنکی گاڈ انکل' رکھ دیا گیا ہے۔ بجرنگی کو سمجھانے کیلئے منکی گاڈ کی تمثیل کا استعمال واقعی مضحکہ خیز ہے۔ مزید یہ کہ فلم کےہندی ورژن میں منی کے کردار کا کوئی ذکر نہیں، لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر انگریزی ٹائٹل میں لِلٹل لولیٹا کا نام جوڑا گیا ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ فلم کے نام میں لِٹل لولیٹا کیوں آیا جبکہ چھوٹی بچی کا کردار ادا کرنے والی کا نام منی ہے۔ فلم 'بجرنگی بھائی جان' میں کرینہ کپوراور نوازالدین صدیقی بھی اہم کردار اداکیا ۔ چین میں ہندی فلموں کی ایک بڑی مارکیٹ موجود ہے ۔گزشتہ ایام میں عامر خان کی فلم 'دنگل'نے چین کے باکس آفس پر خوب دھوم مچا چکی ہے۔ بشکریہ: زی نیوز