Aaj Logo

اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2017 04:58pm

فیس باک کے بانی کی بہن جنسی حراسگی کا شکار

فیس باک کی مارکیٹ ڈیویلوپمنٹ کی سابق ڈائریکٹر اور فیس باک کے بانی مارک زکر برگ کی بہن رینڈی زکر برگ  کا الاسکا ایئر لائن فلائٹ میں جنسی طور پر حراساں کیا گیا۔

سیلیکون ویلی کی اینٹروپرونیور نے دوران پرواز پیش آنے والی مشکلات کی شکایت سوشل میڈیا پر سفر کے کرتے ہوئے پوسٹ کیں۔

رینڈی زکر برگ نے سیٹل شہرمقامی ایئرلائن کے اعلی افسرکو خط لکھتے ہوئے کہا کہ 'وہ ہوائی جہاز میں موجود ایک شخص سے کافی تنگ تھیں جوان کے برابر میں بیٹھا ہوا تھا۔ شخص فرسٹ کلاس سیکشن میں بیٹھے مجھ سے اور دوسرے لوگوں سےجنسی اور واہیات  باتیں کررہا تھا اس کے علاوہ اس شخص نے کافی  شراب بھی پی ہوئی تھی'

رینڈی نے فیس باک پر پوسٹ کرتے ہوئے مزید کہا کہ'کافی غصہ، کراہت اور بُرا محسوس ہورہا جب سے الاسکا ایئرلائن میں سفر کرنے کے دوران مجھ سے ایک مسافر باربارغلط اور فضول جنسی باتیں  کئے جارہا تھا'

'میں اور میرے ساتھی نے اس حادثے کے متعلق فلائٹ اٹنڈینٹ سے بات کی جنہوں نے بتایا کہ یہ مسافر ہمیشہ اسی جہاز سے سفر کرتا ہے اور اس واقعہ کے باوجود اٹنڈینٹ ،اس شخص کو شراب پلاتے رہیں اور مجھے مشورہ دیا کہ میں پیچھے والی سیٹ پر بیٹھ جاؤں' اسی وقت الاسکا ایئرلائن نے تحقیقات کرنا شروع کردی اورعارضی طور پر رینڈی کو ان کی حفاظت کیلئے جہاز سے اتاردیا گیا جس کی تصدیق رینڈی نے خود اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی۔

ایئرلائن کا کہنا تھا کہ 'ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے مہمان محفوظ رہیں اور ایک کمپنی کی حیثیت سے ایسی جنسی حراساں کرنے والی حرکت کو بلکل برداشت نہیں کیا جائے گا جس کی وجہ سے ہمارے مسافراور مہمان کیلئے غیر محفوظ ماحول پیدا ہو'

بشکریہ: زی نیوز

Read Comments