ٹی وی اداکارہ مرینا کووار بولی وڈ انڈسٹری کے بڑے پردہ پر پہلی بار اے ار موروگادوس کی ہدایت کردہ فلم میں اکشے کمار کے ہمراہ نظر آئیگی۔ ہولی وڈ فلم 'میلین ڈولر بیبی' کی ریمک اس فلم میں مرینا ہیلیری اسونک کا کردار نبھائیں گی اور اکشے کمار کلنٹ ایسٹ وڈ کے کردار میں دیکھے جائیں گے۔ البتہ فلم کے نام کا فیصلہ اب تک نہیں کیا گیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرینا کا کہنا تھا کہ 'اکشے کمار جیسے اسٹار کے ساتھ کام کرنے کامطلب یہ ہے جیسا کہ ایک بڑا خواب پورا ہوگیا ہو۔ موڈلنگ سے لے کر اداکار بننے کے سفر میں کافی محنت اور کوشش کرنی پڑی لیکن میں نے کبھی ہار نہیں مانی اور مجھے بھروسہ تھا کہ میں ایک دن ضرور پہچانی جاؤں گی' واضح رہے کہ مرینا اس سے قبل ٹی وی شو 'سی آئی ڈی ' کا حصہ رہ چکی ہیں اس کے علاوہ اداکارہ بھارت کے مشہور نجی ٹی کے ریلیٹی شو 'بگ باس 10' کا حصہ رہ چکی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نئی فلم میں اپنا کردار باخوبی نبھانے کیلئے اداکارہ باقاعدگی سے اپنی ٹریننگ کررہی ہیں اور اپنی ڈائٹ کیلے خوراک میں زیادہ پروٹین کا استعمال کررہی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے اداکارہ کیلئے آنے والی اس خوشگوار تبدیلی سے وہ اپنے کرئیر کو کتنا کامیاب بنا پائیں گی۔ بشکریہ: زی نیوز