نئی دہلی: فلم 'دنگل' کی اداکارہ ثانیہ ملہوترا ، ایوشمان کھرانہ کے ساتھ امت شرمہ کی ہدایت کردہ ڈبیو فلم'بدھائی ہو' میں کام کرنے کو تیار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فلم اگلے سال جنوری کو ریلیز کی جائے گی جبکہ جنگلی پیکچر اور کروم پیکچر اس فلم کو پرودیوس کریں گے۔ میڈیا رپورٹ اور فلم کے جانے مانے تجزیہ کا ترن ادرش کے مطابق فلم کی کہانی ایک خاندان کے گرد گھومتی ہے جو چند غیر متوقع خبروں کی کشمکش میں پھنس جاتے ہیں۔ #Dangal girl Sanya Malhotra to star opposite Ayushmann Khurrana in #BadhaaiHo... A coming-of-age story of a family as it grapples with some unexpected news... Directed by Amit Sharma... Produced by Junglee Pictures and Chrome Pictures... Starts Jan 2018 in Delhi. — taran adarsh (@taran_adarsh) December 2, 2017 یقیناً ثانیہ کے مداح ان کی اس نئی فلم کا بے تابی سے انتظار کررہے ہوں گے اور ہم بھی امید کرتے ہیں کہ ان کی یہ فلم کامیاب رہے۔ بشکریہ: زی نیوز
واضح رہے کہ اس سے پہلے ثانیہ عامر خان کی فلم 'دنگل' میں کومن ویلٹھ گیمز کی گولڈ میڈیلسٹ 'بابیتا کوماری' کا کردار نبھا چکی ہیں جبکہ فاطمہ ثنا شیخ نے ببیتا کی بڑی بہن 'گیتا فوگٹ' کا کردار نبھایا تھا۔