Aaj Logo

شائع 02 دسمبر 2017 05:58pm

کچن میں موجود وہ 9 خطرناک چیزیں جن سے آپ لاعلم ہیں

روز مرہ زندگی میں ہم کچن میں کچھ ایسی اشیاء  استعمال کررہے ہوتے ہیں جن کا استعمال عام ہوتا ہے لیکن درحقیقت ہم  ان اشیاء کے سبب  لاحق ہونے والے نقصانات سے لاعلم ہوتے ہیں۔

ہم آپ کو ایسی ہی 9اشیاء کے متعلق بتاتے ہیں جس کا کچن میں استعمال آپ کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

پلاسٹک فوڈ اسٹوریج

پلاسٹک کے برتنوں کو لچکدار رکھنے کیلئے مخصوص کیمیکلز کا استعمال کی  جاتا ہے، جو برتنوں میں رکھے آپ کے محفوظ کھانے میں مل کر آپ کی صحت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

کچن کا سنک

اگر کھانے کی پلیٹیں صاف کرتے ہوئے کچن کے سنک میں کچھ وقت کیلئے کھانے کے ذرات رہ جاتے ہیں تو ان کی وجہ سے  بیکٹریا پیدا ہونا شروع ہوجاتے ہیں جس کے باعث سنک گندہ ہوسکتا ہے۔

چُھریاں

چھریوں کی دھار ہمیشہ تیز ہونی چاہیئے  کیونکہ اگر چھری تیز نہیں  ہوگی تو استعمال کے وقت وہ آپ کے ہاتھ سے پھسل کر آپ کے ہاتھ یا جسم کے دوسرے حصوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

اسپنج

کچن میں استعمال ہونے والے اسپنج میں بیکٹریا بہت تیزی سے بڑھنا شروع کردیتے ہیں۔ بیکٹریا کا خاتمہ کرنے کیلئے   گیلے اسپنج کو کچھ دیر کیلئے مائیکروویو کریں یااسے کچھ منٹون کیلئے بلیچ میں یا اُسے ڈِش واشر میں سب سے طویل اور گرم چکر پر گھما دیں ۔

ہاتھ کا تولیہ

کچن میں موجود سب سے  گندی چیز ، تولیہ ہوتاہے۔آپ اِسے ہر وقت استعمال کرتے ہیں، ہاتھ دھونے سے پہلے بھی اور کھانا پکاتے وقت بھی۔ یہ بھی بیکٹیریا کے آپ کے کھانے میں پہنچنے کا ایک راستہ ہے۔

ایئر فریشنر

ہر قسم کے ایئر فریشنر میں ایسے کمیکلزموجود ہوتے ہیں جن کی وجہ  سے پھیپھڑے خراب ہوسکتے ہیں یا کینسر جیسی جان لیوا بیماری لاحق  ہوسکتی ہے۔

گیس اوون

گھر سے باہر جاتے ہوئے  یاسونےسےقبل ہمیشہ  یہ دیکھیں  کہ گیس اوون بند ہے کہ نہیں۔ایسا کرنے سے نہ صرف آپ بلکہ آپ کے گھر میں موجود دیگر افراد بھی برنر سے نکلنے والی خطرناک گیس سے محفوظ رہیں گے۔

قیمہ پیسنے والی مشین

قیمہ پیسنے والی مشین بہت  طاقتور ہوتی ہے ۔ لہٰذا یہ استعمال کرتے وقت اپنی انگلیاں اس سے دور رکھیے۔گوشت کو مشین میں دھکیلنے کیلئے ایک مخصوص آلہ ہوتا ہے جِسے آپ کو اپنے ہاتھوں کی حفاظت کیلئے استعمال کرنا ہوتا ہے۔

گوشت کاٹنے والا بورڈ

گوشت اور سبزی کاٹنے کیلئے ہمیشہ  الگ الگ بورڈ استعمال کریں۔کچے گوشت میں بیکٹیریا ہوسکتےہیں جو بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔ اور کبھی بھی ٹوٹا ہوا بورڈ استعمال نہیں کیجئے کیوں کہ یہ دراڑیں بیکٹیریا کی نمو کیلئے بہترین جگہ ہوتی ہیں۔

Brightside بشکریہ

Read Comments