Aaj Logo

شائع 02 دسمبر 2017 01:09pm

تیس دن تک نہار منہ پانی پینے8 فوائد

اکثر لوگو ں کو صبح اٹھتے ہی چائے یا کافی کی طلب ہونے لگتی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ فوراً چائے پی لیں اور ایسے افراد کی تعداد تھوڑی ہے  جو نہار منہ صبح اٹھتے ساتھ ہی پانی پینے کو ترجیح دیتے ہونگے۔

 آج ہم آپ کو نہار منہ پانی پینے کے چند ایسے فوائد بتائیں گے جن سےآپ کئی بیماریوں سے دور رہ سکتے ہیں۔

تازہ زندگی

صبح  اٹھتے ہی خالی پیٹ پانی پینے  سے آپ پہلے سے اچھا محسوس کرتے ہیں اور دن بھر  کام  اور دیگر جھنجھٹوں کے باوجود تازہ  دم رہتے ہیں۔

میٹابولزم کی کارگردگی

نہار منہ پانی پینے سے بھوک زیادہ نہیں لگتی اور آپ کم کھاتے ہیں ۔

وزن  کم ہونا

پانی پینے کی وجہ سے آپ کو زیادہ بھوک نہیں لگتی اور نتیجتاً وزن کم ہونے لگتا ہے۔

عمل انہضام

کھانے میں  بد احتیاتی سے  بعض اوقات  معدے کے امراض پیدا ہونے لگتے ہیں لیکن  اگر آپ ہر صبح خالی پیٹ  پانی پینا شروع کردیں تو معدے کی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔

اچھی جلد

زیادہ پانی پینے کی وجہ سے آپ جوان  نظر آنے  لگتے ہیں کیونکہ پانی  پینے سے آپ کی جلد کی  جھریاں غائب ہونے لگتی ہیں  اور جلد کو ایک صحت مند  شکل مل جاتی ہے جس کی وجہ سے آپ کا چہرہ چمکنے لگتا ہے۔

اچھے بال

جلد کے علاوہ خالی پیٹ پانی پینے سے آپ کے بال بھی پہلے سے بہتر ہوجاتے ہیں۔  بالوں کو  مضبوط اور صحت مند بنانے کیلئے صبح سویرے پانی پیا کریں۔

انفیکشن سے بچاؤ

جب آپ زیادہ پانی پیتے ہیں تو آپ پہلے سے زیادہ بیت الخلا جانے لگتے ہیں جس کی وجہ سے جسم میں موجود تمام بیکٹریا  جلدی نکل جاتے ہیں اور نتیجے میں آپ کے جسم میں کسی قسم کا انفیکشن پیدا نہیں ہوتا۔

قوت مدافعات میں بہتری

خالی پیٹ پانی پینے کا ایک اہم فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آپ کے جسم میں کوئی وائرس نہیں پھیلتا  اور آپ بیماریوں سے بھی بچ جاتے ہیں۔

بشکریہ: فیٹیوشن

Read Comments