Aaj Logo

شائع 30 نومبر 2017 02:13pm

ورزش کے بغیر وزن کم کرنے کا نیا جاپانی طریقہ دریافت

عام طور پر وزن کم کرنے کیلئے دو طریقے استعمال کیے جاتے ہیں، جس میں ایک ورزش کا طریقہ ہے جبکہ دوسرا طریقہ کھانا کھانے کے معمول کو قابو میں رکھنا ہے ۔ تاہم اگر آپ یہ دونوں طریقے پہلے ہی استعمال کرچکے ہیں اور اس کا کوئی نتیجہ نہیں برآمد ہوا تو جاپان کے وزن کم کرنے نئے دریافت کردہ طریقے کو اختیار کرسکتے ہیں۔

جاپان کے دریافت کردہ طریقے کو غذا ہی قرار دیا جاسکتا ہے لیکن اسکا کسی کھانے سے تعلق نہیں ہے۔ اس طریقے کے تحت وزن کم کرنے کیلئے صرف  کسی بھی فربہ جسم کے حامل شخص کو تین سیکنڈ تک سانس لے کر اسکو سات سیکنڈ تک خارج کرنا ہے ۔ اس ورزش کی خاص بات یہ ہے کہ اسکو کرنے کیلئے صرف روزانہ دو منٹس ہی درکار ہوتے ہیں۔

اس طریقے میں وزن کم کرنے کا راز صرف سانس میں ہی پوشیدہ ہے، اس  طریقے کے تحت جب آپ سانس لیتے ہیں تو یہ سانس لینے کا عمل ہماری چربی کے خلیوں سے وابستہ ہوتا ہے اور پھر یہی عمل انکو کاربن اور پانی میں توڑ دیتا ہے جس کے بعد اسکو سانس باہر خارج کرنے کے عمل میں اسکو کاربن ڈائی آکسائیڈ کی صورت میں خارج کردیتا ہے۔

پہلے دوہزار چودہ میں ایک برطانی جنرل میں شائع ہونیوالی رپورٹ میں بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس عمل سے دن بھر میں آدھی پاونڈ کے قریب وزن کم کیا جاسکتا ہے۔ ایک جاپانی اداکار نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ صرف اس چھوٹے سے عمل سے اس نے تیس پاونڈ میں وزن کم کیا ہے جبکہ اسکی کمر کی چوڑائی میں بھی پانچ انچ کی کمی واقع ہوئی ہے۔

Courtesy: rd.com

Read Comments