جب آپ 20 سال کی عمر میں پہنچ جاتے ہیں تو یقیناً وہ ایک مزیدار وقت ہوتا ہے لیکن لوگ چاہتے ہیں کہ وہ اپنے بچپن میں واپس جاسکے البتہ بچپن میں کھیلی گئی تمام گیمز یاد ضرور آتی ہیں لیکن جب آپ جوانی کی عمر میں پہنچتے ہیں تو آپ کی زندگی میں ایسی بہت سی چیزیں ہوتی ہیں جو آپ کی زندگی میں پہلی بار ہورہی ہوتی ہیں جو ہمیں زندگی کے بارے میں اہم سبق دیتی ہیں۔
آج ہم آپ کو انہیں کچھ اسباق کے بارے میں بتائیں گے جن پر عمل کرکے آپ اپنی زندگی بہتر بناسکیں گے۔
دل کا اداس ہونا
جب آپ 20 سال کے ہوجاتے ہیں تو کئی جگہیں آپ کا دل ٹوٹ جاتا ہے جیسے کالج میں کسی ساتھی یا دوست سے لڑائی یا پھرکسی اہم شخص سے جھگڑا جو ختم ہونے کا نام ہی نہ لے۔ لیکن اس دنیا میں جہاں ہم رہتے ہیں ایسا ہوتا رہتا ہے اور یاد رکھیں یہ صرف آپ کے ساتھ نہیں ہر شخص کے ساتھ ہوتا جیسے جیسے وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھتا ہےاور اس میں گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔
دل ٹوٹنا آپ کوزندگی کے بارے میں بہت کچھ سکھا دیتا ہے اسی لئے کبھی ہمت نہ ہارے کیونکہ آخر میں سب تھیک ہوجاتا ہے۔
اصل دنیا کی پہچان
یقیناً جوانی ایک تفریح کرنے کی عمر ہیں لیکن اسی کے ساتھ بعض اوقات آپ ایسا محسوس کرنے لگیں گے کہ آپ کی زندگی میں ایسا کچھ نہیں رہا جیسا بچپن میں تھا اور ہوسکتا ہے کہ یہ خیال آپ کو پریشان کریں لیکن بغیر گھبرائے جب آپ اصل زندگی میں داخل ہوں گے تو آپ سمجھ جائیں گے کہ اس عمر کا اپنا ایک مزہ ہے۔
لوگوں کو خوش رکھنا آپ کی زمہ داری نہیں
بچپن میں آپ کی ضرورت صرف یہ تھی کہ آپ کے اچھے دوست ہوں جن کے ساتھ آپ خوش رہیں لیکن جب آپ 20 سال کی عمر میں پہنچ جاتے ہیں تو آپ نئی چیزیں اور نئے لوگوں سے ملتے ہیں اور سب کو دوست بنانا ، یا سب کو وقت دینا شاید آپ کیلئے مشکل ہوسکتا ہے تو ایسے میں آپ کو زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں کہ آپ کو کس کی ضرورت ہے ۔ یاد رکھیں آپ اکیلے اپنے دوست ہیں تو سوچنے پر وقت ضائع کیے بغیر بیگ پیک کرکے اکیلے گھومنے نکل جائے۔
سیکھنا کبھی ختم نہیں ہوگا
آپ کو لگتا ہے کہ کالج یا یونیورسٹی کے بعد آپ سیکھنا چھوڑ دیں گے؟ تو یہ آپ کی بھول ہے آپ کی زندگی میں کبھی سیکھنے کا عمل ختم نہیں ہوتا۔ بلکہ ہر لمحے آپ کچھ نہ کچھ سیکھ رہے ہوتے ہیں اور زندگی آپ کو ہر قدم پر چونکا رہی ہوتی ہے۔
ہر مسئلہ کا حل شاید آپ نہ نکال سکیں
اس عمر میں داخل ہوکر بہت ممکن ہے کہ آپ ہر مسائل کا حل نہ نکال سکیں لیکن اس میں گھبرانے کی کوئی بات نہیں کیونکہ آپ کی زندگی ابھی ختم نہیں ہوئی ابھی تو آپ صرف جوان ہیں ایسی بہت سی چیزیں اگے آپ کے سامنے آئیگی جو آپ کو پختہ اور طاقتوار بنائیں گی۔
بشکریہ: زی نیوز