ٹوئنکل کھنہ اپنے شوشل میڈیا پر ہمیشہ سرگرم دکھائی دیتی ہیں اور آئے دن وہ اپنے پوسٹ سے بےشمار مداحوں کو بھی متاثر کرتی ہیں۔
اگر آپ ان کے مداحوں میں سے ایک ہیں تو آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ وہ اب ایک اداکارہ کے ساتھ ساتھ مصنفہ بھی بن چکی ہیں اور آج کل وہ سوشل میڈیا پراپنے مقولے کے زریعے لوگوں کا دل جیتے ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے اپنی ایک مونو کروم تصاویر بھی پوسٹ کی تھی جن میں وہ کافی خوبصورت دکھائی دے رہی تھی۔
ان کے سوشل میڈیا سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بچپن سے ایک پیاری اور سچی انسان رہی ہیں۔
پیر کو انہوں نے اپنی کچھ پرانی یادیں تازہ کرنے کیلئے ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کی تعلیمی ریکارڈ کا سرٹیفیکٹ ، ایک فلوپی ڈسک اور بچپن کی ایک تصویر شامل تھیں ۔
Mother excavates some treasures: A school certificate, a forgotten picture and a floppy disc neatly labelled by her that says 'Tina Book' from what I assume would be the early 90's when I first began writing! #nostalgia pic.twitter.com/B8tCWQLGBf
— Twinkle Khanna (@mrsfunnybones) November 27, 2017
فلوپی ڈسک پر 'ٹینا بوک' لکھا ہوا تھا جس کا یہ مطلب ہوا کہ انہوں نے90 کی دیہائی کے شروع میں ہی لکھنا شروع کردیا تھا اور یہ بات انہوں نے خود اس تصویر کے کیپشن میں بھی بتائی۔
انہوں نے لکھا کہ 'امی نے کچھ خزانہ ڈھونڈ نکالا جس میں ایک اسکول سرٹیفیکٹ، ایک بھول جانے والی تصویر اور ایک فلوپی ڈسک موجود ہے جس پر میرا نام یعنی 'ٹینا بوک' لکھا ہوا ہے اور میرے خیال سے یہ90 کی دیہائی کی بات ہے جب میں سنے لکھنے شروع کیا تھا'
یقیناً بچپن سب کیلئے ایک خوبصورت وقت ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ اکشے کمار کی بیوی ٹوئنکل کھنہ ایک سچی خاتون ہے جنہوں نے اکشے کمار کے کئے گئے ایک بُرے مزاک کی وجہ سے ملیکہ دعا سے معافی بھی مانگی تھی۔
ٹوئنکل کھنہ فلحال پدمان کی پروڈیوسر ہیں جن میں مرکزی کردار ان کے شوہر اکشے کمار، سونم کپور اور رادھیکا نبھارہی ہیں۔
بشکریہ: زی نیوز