کتے وفادار ہوتےہیں یہ تو سنا تھا لیکن امریکہ میں ایک حدثہ سے یہ ثابت ہوگیا کہ نہ تو کتے صرف وفادار ہوتےہیں بلکہ وہ انسان کے ایک اچھا دوست اور مددگار بھی ہوسکتے ہیں۔ امریکہ سڑک کے ایک آوارہ کتے نے ایک خاتون کو لوٹنے سے بچالیا۔ یہ اس وقت کی بات ہی جب خاتون سڑک پر چل رہی تھی اور چور اس کا پیچھا کیے جارہا تھا لیکن آخر کار کتے نے چور کی منصوبی بندی کامیاب نہ ہونے دی۔ اس پورے حدثے کی فوٹیج قریبی سی سی ٹی وی میں ریکارڈ کر لی گئی تھی جسےاس ہفتہ فیس باک پر پوسٹ بھی کیا گیااور کچھ ہی دیر میں وہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ Dog saves woman during attempted street robbery. Not all heroes wear capes, some have paws and sharp teeth. What a good doggo! pic.twitter.com/Y1lCEMED4i — PC Dave Wise (@CopThatCooks) November 24, 2017 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور پیلے جیکٹ میں خاتون کا پیچھا کررہا ہے تاکہ وہ خاتون کے ہاتھ سے پرس چھین سکے۔ چور نے خاتون کے قریب پہنچتے ہی اسے زمین پر دھکا دے دیا اور پرس چھینے لگا جب کے معصوم خاتون خود کو اس کے شکنجے سے بچانے کی کوشش کرتی رہی۔ وہی کتا بیٹھ کر چور کے عمل کا جائزہ لے رہا تھا، پر جیسے ہی چور پرس لینے لگا ،کتے نے فوراً چور پر حملہ کرنا شروع کردیا جس کے نتیجے میں چور خالی ہاتھ وہاں سے بھاگ گیا۔ یہ فوٹیج جمعہ کو ٹوئٹر پرورسیسٹر پولیس، پی سی ڈیو وائز کے اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی۔ انہوں نے ویڈیو کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ 'کتے نے سڑک پر ہونے والی چوری سے خاتون کا بچایا' انہوں نے مزید کہا کہ 'ضروری نہیں کہ ہر سوپر ہیرو ٹوپی پہنے(پولیس) کچھ سوپر ہیروں اس کتے کی طرح بھی ہوتے ہیں جن کے پنجے اور نوکیلے دانت ہوتے ہیں' البتہ امریکہ میں یہ حدثہ کہا پیش آیا اس کا پتہ اب تک نہیں لگ سکا۔ بشکریہ: زی نیوز