Aaj Logo

شائع 28 نومبر 2017 12:27pm

آٹھ گدھوں کو جیل کی سزا

اتر پرادیش کے جلاؤن ڈسٹرکٹ میں واقع اُڑائی جیل میں پیر کو آٹھ  گدھوں کو  جیل  کی سزا سنادی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گدھوں کا جرم  یہ بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے جیل کمپاؤنڈ میں موجود کچھ مہنگے پودوں کو خراب کردیا تھا۔ چار پیروں والے ان مجرموں کو سزا کے طور پر چار دن جیل میں رکھنے کا فیصلہ سنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق  ان  پودوں کی وجہ سے جیل کولاکھوں روپیوں  کا نقصان اٹھانا پڑا۔

جیل  کے خاص سپاہی  اڑ کے مشرہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ'  ان گدھوں نےچند مہنگے پودوں کو برباد کردیا تھا  جو ہمارے سینئر افسر نے جیل کے اندر پودے لگانے کیلئے ترتیب دیے تھےاورگدھوں کے مالک کو خبردار کرنے کے باوجود اس نے اپنے گدھے جیل کے پاس کھلے چھوڑ دیے جس کی وجہ سے ہمیں جانوروں کو  قید کرنا پڑا۔'

اتر پرادیش کی سرکاری پولیس نے آج اس بات کی صفائی دے دی کہ جانوروں کو قید کرنے کے ذمہ دار ہم نہیں بلکہ جیل کے افیشیئل لوگ اس کے ذمہ دار ہیں۔

ایک مقامی  سیاستدان  نے  گدھوں کو رہا کرنے کی رقم بھجوادی جس کے بعد  وہ جیل سے باہر آگئے۔ اس دوران جب پہلا گدھا جیل سے باہر آیا تو  جانور کے مالک  کوباہر انتظار کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

پوچھنے پر مالک  کملیش نے بتایا کہ 'میں یہاں اپنے گدھوں کو لے جانے آیا ہوں۔  آٹھوں گدھوں کو  چار دن تک جیل میں قید کرکے رکھا گیا'۔

بشکریہ: این ڈی ٹی وی

Read Comments