Aaj Logo

شائع 24 نومبر 2017 03:55pm

جلد کو بہتر ضرور بنائیں لیکن ویسلین کے استعمال سے نہیں

سردیوں کے موسم میں لوگ اپنی جلد کو ملائم اور بہتر بنانے کیلئے ویسلین کا  استعمال شوق سے کرتے ہیں لیکن وہ اس بات سے لاعلم ہوتے ہیں کہ ویسلین میں ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو جلد کو بہتر بنانے کی جگہ جسم کیلئے نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔

ویسلین یا پیٹرولییم جیلی حقیقت میں آئل ریفائنری کی  ضمنی پیداوار ہیں جس کی وجہ سے اسے استعمال کرنا ٹھیک نہیں۔

ویسلین آپ کی جلد اور  مسام (سوراخ)کو بند کردیتا ہے جس کی وجہ سےبیکٹریا  میں اضافہ ہوجاتا ہےاس کے علاوہ اس میں موجود ہائیدروکاربنز آپ کے جسم میں آلودگی پیدا کردیتے ہیں۔

جب کبھی آپ اپنی جلد پر ویسلین لگاتے ہیں تو آپ کی جلد سانس نہیں لے پاتی جس کی وجہ سے اسے ضروری اجزاء نہیں مل پاتے اور نتیجے میں جسم میں کالیجن نامی پروٹین  پیدانہیں ہوپاتا ۔

ویسلین میں موجود زینواسٹروجنز  آپ کی جلد میں اسٹروجن کی سطح بڑھا دیتا ہے جس کی وجہ سے  ان فرٹیلیٹی ،حیض کے مسئلے، الرجی کی علامات، آٹو مدافعاتی مسئلے پیدا ہوتے ہیں

یاد رہے کہ ویسلین زیادہ لگانے کی وجہ سے  لپڈ  نمونیہ   بھی واقع ہوسکتا ہے۔

بشکریہ: ہیلتھ  اورنس

Read Comments