کینبرا: چھٹی کے دن نوجوانوں کیلئے آسٹریلیا میں تفریح سفر پر جانےسے اچھا اور کیا ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر یہی سفر کسی انسان کیلئے باعث زحمت بن جائے تو اس سے بُرا حادثہ اور کوئی نہیں ہوسکتا۔حال ہی میں دو نوجوان ایسے ہی تفریح سفر پر نکلے تھے کہ اچانک وہ بڑھے ہوئے پانی میں مگرمچھوں کے بیچ پھنس گئے۔
یہ لوگ اس وقت آسٹریلیا کے شمال مغربی حصہ کمبرلی میں موجود تھے جب ان کی گاڑی انی کے درمیان خطرناک لہروں میں پھنس گئی۔ نوجوانوں نے چار دن گاڑی کی چھٹ پر گزارے کیونکہ ان کے اس پاس مگرمچھ جال بنا کر بیٹھے ہوئے تھے۔
مگرمچھوں کے ان گاڑی کے گرد گھیراو کے دوران نوجوان اپنے کتے کے ساتھ گاڑی کی چھٹ پر چڑھ گئے اور اپنے گردونواح پر نظر رکھتے رہے۔
بروم پولیس کے سارجنٹ مارک بالفور کا کہنا تھا کہ 'وہ لوگ گاڑی کے اوپر کھڑے رہیں جبکہ وقت کے ساتھ پانی گاڑی کو 6 بار بہا لے گئی'
سارجنٹ نے مزید کہا کہ ' کمبرلے میں آپ کو یقیناً مگرمچھ اور سانپ کا خیال رکھنا چاہیے اور مجھے ان میں سے ایک شخص پر یقین ہے جب اس نے کہا کہ ایک مگرمچھ ان کی گاڑی کی طرف آرہا تھا جب وہ نوجوان وہاں موجود تھے'
پیر کے دن جب نوجوان چھٹی کے ٹرپ سے واپس نہ آسکے تو حکام انہیں ڈھونڈنے کیلئے نکل پڑے۔
دونوں دوست کو بغیر کسی نقصان کے منگل کو ڈھونڈ لیا گیا البتہ دونوں کی حالت بھوک اور پیاس کی وجہ سے ابتر ہوچکی تھی۔
بشکریہ: زی نیوز