جی ہاں! اس تصویر سے کون واقف نہیں ۔ سب جانتے ہیں کہ یہ تصویر مائیکروسافٹ ونڈوز ایکس پی کی وال پیپر کیلئے استعمال کی گئی ہے۔ ضرور اسے دیکھ کر آپ کی پرانی یادیں تازہ ہوئی ہوں گی ۔ تو چلیں آپ کو اس تصاویر کے بارے میں کچھ بتاتے ہیں۔ سب سے زیادہ دیکھی جانے والی اس تصویرکا نام 'بلس ' ہے اور یہ تصویر دو دہائی قبل فوٹوگرافر چرلس او ڑیر ک نے اپنے کیمرے میں محفوظ کی تھی۔ فوٹوگرافر نے یہ تصویر 1996 میں کیلی فورنیا کے ایک سونوما کاؤنٹی سے گزرتے ہوئے لی تھی جب وہ اپنی گرل فرینڈ سے ملنے جارہے تھے۔ انہوں نے یہ تصویر ایک اسٹوک کمپنی 'ویسٹ لائٹ' کو پیش کی تھی جس کے بعد اس کا تعلق مائیکروسافٹ کے مالک بل گیٹس کی ایک اور اسٹوک فوٹو کمپنی 'کوربس' سے ہوا۔ او ڑییر نے یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ ان کی صرف ایک تصویر انہیں یہاں تک پہنچادے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ'اب میں 76 سال کا ہونے والا ہوں اور مجھے یہ احساس ہوتا ہے کہ مائیکروسوفٹ کی اس بلس تصویر کی میری زندگی میں کتنی اہمیت ہے۔ سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تصویر کے فوٹوگرافرکی حیثیت سے میں عزت ملنے والے ہر لمحے کو محسوس کرکے خوشی کا اظہار کرتا ہوں' لیکن مزہ کی بات یہ ہے کہ اب اس تصویر کا ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے اور یہ کارنامہ انجام دینے والا اور کوئی نہیں خود چرلس او ڑییر ہیں جنہوں نے اپنے نئی تصویر سے لوگوں کو دل جیت لیا۔ چرلس او ڑییر کو حال ہی میں ایک ائر لائن کی شوٹنگ 'ڈی نیکسٹ جینریشن آف وال پیپر' کیلئے دعوت دی گئی جو کہ اسمارٹ فون میں استعمال کیے جائیں گے۔ نیچے دی گئی فوٹوگرافر کی تین ماسٹر پیس تصاویر کو دیکھے۔ یوٹاہ میں لی گئی تصویر اریزونا کا ایک وال پیپر اسپن، کولوراڈو بشکریہ: اسٹوری پک