Aaj Logo

شائع 23 نومبر 2017 02:30pm

تن ساز کی دس انچ کے بائی سیپ کی تصویر وائرل

تن ساز کے  بازووں کے انوکھے بائی سیپ (ڈولوں) کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایک  روسی  نوجوان نے حال ہی میں اپنے بائی سیپ دکھا کر لوگوں کو حیران کردیا جن کی تصاویر انٹرنیٹ پر بھی وائرل ہوگئیں۔اکیس سالہ  کیریل ٹیریشن  نامی شخص اپنی عجیب و غریب  جسم کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔ البتہ   ان کا 24 انچ کا بائسیپ ان کی ورزش کا نتیجہ نہیں بلکہ  انہوں نے  ایک  انوکھے تیل 'سینتھول' کا استعمال کیا۔ ڈاکٹر زکے خبردار کرنے کے باوجود ٹیریشن   اپنے بازوں پر اس تیل کا انجکشن لگوانے سے باز نہ آئے ۔جب وہ ورزش کیا کرتے تھے تو ان کا کہنا تھا کہ وہ باڈی بلڈنگ کے سارے ریکارڈ تورنا چاہتے ہیں۔

لہذا انہوں نے سینتھول کا انجکشن  لینا شروع کردیا  جس کے صرف دس دن بعد ان کے  بائی سیپ کا سائز 10 گنا بڑھ گیا۔

#качек #масса #синтол #качаюсь #бицепс #60сантиметров #гигант #зеркало #зверь #машина #туалет #gym #трицепс #плечи #протеин #трансформация #спортсмен #спортсмены #добавляем #рост #тело #идеал #мутант #аминокислоты #стероиды #bcaa #красивоетело #идеальнаяфигура #body #crazy

A post shared by Kirill Tereshin💪Кирилл Терешин (@slac_ker_) on

رپورٹ کے مطابق  شخص نے 250 ایم ایل  کا انجکشن لگانا  شروع کیا تھا  لیکن اسے  پتا لگا کہ  اس کا بائی سیپ  ایک انچ سے زیادہ نہیں بڑھ پارہا تھا۔ ٹیریشن کا کہنا تھا کہ 'بازو کو بڑھانے کیلئےپھر   میں نے ایک لیٹر کا انجکشن لگانا شروع کیا۔ اس دوران  مجھے 40 ڈگری بخار بھی ہونے لگا اور میں بستر پر بیٹھا رہا۔ مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ میں مرنے والوں ہوں لیکن آخر کار میں ٹھیک ہوگیا'

#качек #масса #синтол #качаюсь #бицепс #60сантиметров #гигант #зеркало #зверь #машина #туалет #gym #трицепс #плечи #протеин #трансформация #спортсмен #спортсмены #добавляем #рост #тело #идеал #мутант #аминокислоты #стероиды #bcaa #красивоетело #идеальнаяфигура #body #crazy

A post shared by Kirill Tereshin💪Кирилл Терешин (@slac_ker_) on

انجکشن شروع کرنے کے بعد  اس کا وزن 9س ٹی 11ایل بی ایس سے بڑھ کر 10ایس ٹی 10 ایل بی ایس ہوگیا۔

#качек #масса #синтол #качаюсь #бицепс #60сантиметров #гигант #зеркало #зверь #машина #туалет #gym #трицепс #плечи #протеин #трансформация #спортсмен #спортсмены #добавляем #рост #тело #идеал #мутант #аминокислоты #стероиды #bcaa #красивоетело #идеальнаяфигура #body #crazy

A post shared by Kirill Tereshin💪Кирилл Терешин (@slac_ker_) on

البتہ بائی سیپ تو بڑھ گیا لیکن اس کی قوت میں کوئی فرق نہیں آسکا ۔

یا د رہے کہ تن ساز  باڈی بلڈنگ کے دوران اپنے جسم کو مزید پھیلانے کیلئے سنتھول کا کافی استعمال کرتے ہیں ۔

سنتھول  پر کوئی پابندی نہیں اور وہ ان لائن بھی دستیاب ہے۔ سنتھول 85 فیصد تیل ، 7.5 لائیڈوکین اور 7.5 فیصد شراب  سے بنا ہے۔ڈاکٹر سنتھول استعمال کرنے سے منع کرتے ہیں  کیونکہ  اس سے  پلمونیری ایمبولیزم، انفیکشن  ، اعضابی نقصان اور السر جیسی دوسری بیماری  واقع ہوسکتی ہیں۔

بشکریہ: زی نیوز

Read Comments