Aaj Logo

اپ ڈیٹ 23 نومبر 2017 02:20pm

ماؤتھ واش کا استعمال آپ کوذیابیطس کا مریض بنا سکتا ہے

 

محققین  کے مطابق وہ لوگ جو روزانہ ماؤتھ واش کا استعمال کرتے ہیں   ان میں ذیابیطس پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی  کے چند محققین نے پتا لگایا ہے کہ  اینٹی بیکٹیریل   مائع سے کلّی کرنا آپ کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ  یہ آپ کے  منہ میں موجود اہم مائیکروب   جو آپ کو موٹاپا اور زیابیطس سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں ان کا خاتمہ کردیتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی پتا لگایا کہ جو لوگ دن میں دو بار ماؤتھ واش کا استعمال کرتے ہیں ان میں سے 55 فیصد لوگ  تین سال کے اندر ذیابیطس یا خون میں شوگر کی زیادتی  کا شکار ہوسکتے ہیں۔

ہارورڈ اسکول   آف پبلک ہیلتھ کے ایک پروفیسر کؤموڈی جوشی پورا کا کہنا ہے کہ 'ماؤتھ واش  میں موجود ذیادہ تر اینٹی بیکٹیریل کے اجزاء  منتخب کئے ہوئے نہیں ہوتے۔ یعنی  ماؤتھ واش  کسی خاض دانتوں کے بیکٹیریا کو نشانہ نہیں  بناتے بلکہ اس میں موجود اجزاء دوسرے بیکٹریاز کو بھی نشانہ بناتے ہیں'

نائیٹرک اوکسائڈمیں پبلش  کئے گئے ایک مطالعہ کے مطابق زائد وزن رکھنے والے 1206 لوگوں کا جائزہ لیا گیا جن کی عمر 40 سے 65 سال کے درمیان تھی  اور ان   میں ذیابیطس ہونے کا  خطرہ تھا۔

تحقیق کے دوران یہ بھی پتا لگا کہ  ان میں 17 فیصدعام لوگ ذیابطیس کا شکا ر ہوئے جبکہ  وہ لوگ  جو دن میں ایک بار ماؤتھ واش کا استعمال کرتے تھے ان میں ذیابیطس کے مریض کی تعداد 20 فیصد سے بڑھ گئی اور وہ  لوگ جو دن میں دو بار ماؤتھ واش کا استعمال کرتے تھے  وہ 30 فیصد ذیابطیس کا شکار بنے۔

جوشی پورا کے مطابق ،  منہ میں چند ایسے بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں جو ذبیابیطس اور موٹاپے سے لڑتے ہیں جن میں کچھ مائیکروب بھی شامل ہیں جو  جسم میں نائیٹرک اوکسائڈ  پیدا کرتے ہیں جس کے نتیجے  انسیولین کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ نائیٹرک  اوکسائد  میٹابولزم کی روانگی کے لئے بھی اہم ہوتا ہے جو   قوت کا توازن برقرار رکھتا ہے اور بلڈ شوگر کی سطح  مناسب رہتی ہے۔

بشکریہ: زی نیوز

Read Comments