لوگ ہر قسم کی چیزیں کھاتے ہیں لیکن یہ سن کر آپ حیران رہ جائیں گے کہ ایک 25 سالہ خاتون اپنے بال کھایا کرتی تھی۔ اندور کے ایک مہاراجہ یش ونت راؤ ہسپتال میں 25 سالہ خاتون کے پیٹ سے بالوں کا گچھانکال لیا گیا جس کا وزن 1.5 کلو بتایا جارہا ہے۔ پچھلے دن ڈاکٹر ار کے ماتھور اور ان کے ہمراہ پانچ ڈاکٹروں کی ٹیم تین گھنٹہ کی لمبی سرجری میں مصروف تھے جن کے بعد انہوں نے بتایا کہ خاتون اب بہتر ہیں۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ خاتون کا دماغی توازن درست نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ سر سےاپنے بال توڑ کر اسے کھاتی تھی جس سے اسکے پیٹ میں بالوں کی گانٹھ بن گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پیٹ سے بال نہ نکالا جاتا تو ایک سنگین طبی مسئلہ سامنے آسکتا تھا۔ بشکریہ: زی نیوز