ہریتک روشن کی مشہور فلم 'کرش 3' ضرور تنقید کا نشانہ بنی تھی لیکن باکس آفس میں یہ فلم کامیاب رہی اور اسی کامیابی کی وجہ سے فرانچائز کی چوتھی فلم کی آنے کی توقع کی جارہی تھی جہاں ایک بار پھر ایک سوپر ہیرو کی کہانی دیکھی جائیں گی۔
حالیہ رپورٹ کے مطابق راکیش روشن اور ہریتک روشن فرنچائز کی چوٹھی فلم بنانے کیلئے تیار ہیں جس کی خبر آنے کے ساتھ ہی وائرل ہوچکی ہے۔ یادر ہے کہ فرنچائز کی تیسری فلم میں ویوک ابرائے نے ولن کا کردار نبھایا تھا جس میں ان کا ساتھ اداکارہ کنگنا رناوت نے نبھایا تھا۔
اس بار ہدایت کار راکیش روشن اپنے بیٹے کہ ساتھ 'کرش 4' کیلئے ولن کے کردار کیلئے اداکار کی کھوج کررہے ہیں اور کچھ افواہوں کے مطابق یہ پتا لگا ہے کہ وہ کردار نوازالدین صدیقی سے کروایا جائے گا۔
جی ہاں۔ نئی فلم 'مون سون شوٹ آؤٹ 'میں دیکھے جانے والے اداکار نے آخری بار سلمان کی فلم 'کک ' اور رنبیر کی فلم 'جگا جاسوس' میں ولن کا کردار نبھایا تھا۔
نواز کی معصوم اداکاری سے راکیش بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی نئی فلم میں نواز ایک اچھا ولن ثابت ہوسکتے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق'راکیش اور ہریتک روشن ایک ایسے اداکار کو ڈھونڈ رہے ہیں جس کی اداکاری بہت ہی اچھی ہو اور ایسے میں نواز سے بہتر نام شاید کوئی نہیں۔ نواز اپنا ایکشن سے بھرپور جوہر، عجیب حرکتیں اور ولن جیسے روپ دیگر فلموں میں ہمیں دکھاتے آئے ہیں اور اسی لئے 'کرش4' کی ٹیم کو لگتا ہے کہ نواز اس کردار پر پورے اتریں گے۔
بشکریہ: ڈکن کرونیکل