Aaj Logo

شائع 19 نومبر 2017 02:21pm

جسم کے متعلق یہ 6باتیں آپ نہیں جانتے ہونگے

کیا آپ جانتے ہیں  انسانی جسم 7 آکٹیلین ایٹم سے بنا ہے؟ صرف یہی نہیں  بلکہ جسم کے متعلق  ایسی کئی حیرت انگیز چیزیں ہیں جن سے ہم لاعلم ہیں۔

ہم اپ کو بتاتے ہیں جسم سے متعلق ایسے چیزیں جنہیں جان کرآپ حیران رہ جائیں گے۔

دو نوں آنکھوں کے مختلف رنگ

اس حالت کو کائمیرازم کہا جاتا ہے۔  جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ انسان کے پاس ڈی این اے کا ایک اضافی سیٹ موجود ہوتا ہے جس کے سبب دونوں آنکھوں کا رنگ مختلف ہوسکتا ہے۔ ایسا ہونے میں پریشانی کی کوئی بات نہیں ہوتی۔

آر ایچ نل یا سنہری خون نامی نایاب ترین خون

خون کی یہ قسم بہت نایاب ہوتی ہے کیونکہ اس میں اینٹیجنز نہیں ہوتے۔یہ خون کوئی بھی لے سکتا ہے اور اس کی معالجانہ خصوصیات دیگر کے مقابلے میں کافی بہتر ہوتی ہیں۔

دنیا میں صرف 40لوگ خون کی یہ قسم رکھتے ہیں اور ان میں سے صرف 9 لوگ خون عطیہ کرتے ہیں۔

ہتھیلی پر  دکھنے والے لمبے پٹھے

اسے پامارس لونگس بھی کہا جاتا ہے۔در اصل یہ پٹھا شروع کے انسانوں کو درخت پر چڑھنے میں مدد دیتاتھا، اگر چہ ہم اِ سے اب استعمال نہیں کرتے  لیکن کچھ لوگوں کے پاس یہ ہوتا ہے۔

یہ دیکھنے کیلئے کہ کیا یہ پٹھا آپ کے پاس ہے اپنے بازو کو ایک سپاٹ سطح پر رکھیے اور اپنے انگوٹھے کو اپنی چھوٹی انگلی سے چھوئیں، یہ پٹھا آپ کی کلائی سے باہر نکل آئے گا۔

ڈی ای سی 2 جینز

معروف شخصیات جیسے نِکولس ٹیسلا،  مارگریٹ تھیچر اور ونسٹن چرچل  اس بیماری میں مبتلاتھے۔  بنیادی طور پر ڈی ای سی 2 جینز انسان کی نیندعمومی وقت سے کم میں پوری کردیتا ہے۔

کان کے قریب ایک اضافی سوراخ

دنیا میں صرف 5 فیصد لوگ ہی ایسے ہوتے ہیں جن کے کان کے قریب ایک اضافی سوراخ ہوتا ہے۔ اس سوراخ کا نہ تو کوئی استعمال ہے، نہ ہی کوئی نقصان۔

گردن  کے پاس ایک اضافی  پسلی

ایسا عموماً خواتین میں پایا جاتا ہے۔  یہ اضافی پسلی  سرویکل اسپائنل  کے حصہ میں ہوتی ہے پائی جاتی ہے اور اگر اس کا سائز بڑھ جائے تو بے آرامی کا سبب بنتی ہے۔

بشکریہ: اسکوپ شوپ

Read Comments