جس طرح ہم اپنےپالتو کتوں سے محبت کرتے ہیں ویسی ہی وہ ہم سے محبت کرتے ہیں بلکہ ان کے جذبات اور احساست انسان سے زیادہ مضبوط ہوتے ہیں۔ اور اگر وہ اپنے مالک سے جدا ہوجائیں تو اس غم میں ان کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔ ایسی ہی کچھ کہانی ایک پالتو کتیاں، نیوب ویاجیرا کی ہے جوکولمبیا میں ایک ہوائی اڈے پر اپنے مالک سے جداہوجانے کے ایک ماہ بعد مرگئی۔ ڈیلی میل کے مطابق نیوب کی دل خراش موت کی بظاہر وجہ اس کے تنہا رہ جانے کا غم ہے۔ نیوب کو ایئر ٹرمینل پرچار ہفتے سے زیادہ عرصے تک جب دیکھا گیا تو مقامیوں نے اُسےکھانا کھلانے کی کوشش کی۔تاہم نیوب اداسی کی سبب مستقل نہیں کھا سکی۔ جانوروں کے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ نیوب کی موت اس وجہ سے ہوئی کہ اُسے تنہا چھوڑ دیا گیا تھا۔ شروع کے ایک مہینے میں نیوب مختلف ہال میں جاکر کسی کو ڈھونڈتی تھی، شاید اپنے مالک کو۔ انتظار کی اس کیفیت نے اس کی صحت تباہ کردی۔ بشکریہ اسکوپ شوپ