Aaj Logo

اپ ڈیٹ 18 نومبر 2017 06:43pm

واٹس ایپ کی طرف سے متعارف کرائے گئے فیچر میں خامی سامنے آگئی

اب واٹس ایپ پر بھیجے گئے میسج ڈیلیٹ کرنے کے بعد بھی پڑھے جاسکتے ہیں،کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے دوستوں نے آپ کو  کونسے میسج بھیج کر ڈیلیٹ کیے۔واٹس ایپ میں خامی دریافت ہوئی ہے۔ واٹس ایپ صارفین  بھیج کر ڈیلیٹ کیے جانے والے میسج   کا پتہ ایک طریقہ سے لگا سکتے ہیں۔میسجنگ ایپ نے حال ہی میں ایک فیچر 'ڈیلیٹڈ فور ایوری ون 'لاؤنچ کیا تھا  جس کی مدد سے آپ اپنے بھیجے گئے میسج کو ڈیلیٹ کرسکتے ہیں جس کا علم سامنے والوں کو نہیں ہوتا اور آپ شرمندگی سے بچ جاتے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق  یہ پتا لگا ہے  کہ  سامنے والی کی طرف سے ڈیلیٹ کیے گئے میسج کو آپ اپنے اینڈرائد فون کے نوٹیفیکشن لوگ کی مدد سے پڑھ سکتے ہیں۔ جی ہاں یہ ایک عجیب دریافت کی گئی ہے۔

ڈیلیٹ کیے گئے میسج کا پتا لگانے کیلئے  آپ فون میں موجود سیٹنگ آئی کن کو  دیر تک دبائیں اس کے بعد آپ کے سامنے  ایک ویجیٹ  کانشان  پاپ اپ ونڈو کے سب سے اوپر آجائے گا جسے آپ کو دبا کر  اس میں سے سیٹنگ  ویجیٹ کو اپنی ہوم اسکرین پر لانا ہوگا۔اس کے بعد  آپ نیچے نو ٹی فکیشن  لوگ تک اسکرول کریں گے اور   فہرست میں سے متعلقہ انٹری  کو پریس کریں گے۔

اگر یہ عمل آپ کو مشکل لگتا ہے تو آپ  ویسی  ہی فہرست   ایک ایپ  'نوٹی فکیشن ہسٹری'کی شکل میں بھی پاسکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق  یہ طریقہ آزمایا گیا ہے اور یہ درست ہے کہ آپ معلوم کرسکتے ہیں کہ  بھیجے گئے کون سے میسج ڈیلیٹ کیے گئے ہیں لیکن اس کیلئے آپ کی ان سے پہلے سے ہی بات چیت ہونا ضروری ہے۔

آزمائے گئے ان طریقوں سے یہ پتا لگا کہ آپ وہ میسج نہیں دیکھ سکیں گے جن پر آپ کی نظر بھی نہ پڑی اور وہ میسج سامنے والی کی طرف سے ڈیلیٹ بھی ہوگئے۔ اگر میسج بھیج دیا جاتا ہے اور وہ سامنے والے کے فون پر آجاتا ہے تو وہ اس میسج کا پتا لگا سکتا ہے البتہ وہ میسج جو فون تک پہنچنے سے پہلے ہی ڈیلیٹ کرلئے جائیں ان کا پتا نہیں لگایا جاسکتا۔

یاد رہے کہ یہ طریقہ صرف میسج ایپ کیلئے ہے اور اس کے علاوہ اگر میسج کا  نوٹی فکیشن فون پر آیا ہوں اور آپ اپنا فون بند کردے تو وہ نوٹی فکیشن  فون اسکرین پر موجود اوپروالے پینل سے غائب ہوجائیں گا۔

بشکریہ: انڈیپنڈنٹ

Read Comments