اداکارارباز خان ، جو سنی لیونی کے ہمراہ اپنی نئی فلم 'تیرا انتظار' کی ریلیز کی تیاری کررہے ہیں، کہتے ہیں کہ وہ اداکارہ (سنی لیونی)کے ساتھ دوبارہ کام کرنا پسند کریں گے۔ حال ہی دیئے جانے والے ایک انٹرویو میں ارباز خان نے اس بات کی تصدیق کی کہ'دبنگ 3' کی شوٹنگ آئندہ سال کے درمیان میں شروع ہو جائے گی۔ پوچھے جانے والے ایک سوال کہ آیا وہ اپنی آئندہ فلم میں سنی لیونی کو کاسٹ کریں گے، کے جواب میں ارباز کا کہنا تھا کہ اگر مجھے سنی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملتا ہے تو میں کام ضرور کروں گا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ جب ملائکہ اروڑا نے دبنگ کا پہلا حصہ کیا تھا تو اس کا فائدہ انہیں ہوا تھا اور جب کرینہ کپور نے دوسرا حصہ کیا تو ان کی شہرت میں بھی اضافہ ہواتھا ۔ 'لہٰذا یہ حصہ جو بھی کرے، بالخصوص سنی، میرا خیال ہے کہ وہ اُنہیں سوٹ کرنا چاہیئے اور اس کا انہیں فائدہ ہونا چاہیئے۔ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ وقت کا کیا تقاضہ ہے۔ ارباز خان ،جو ماضی میں ابھینو کشپ اور'تیرا انتظار'میں راجیو والیا جیسے نئے ہدایت کاروں کے ساتھ کام کرچکے ہیں،کا کہنا تھا کہ انہیں نئے لوگوں کے ساتھ کام کرنا پسند ہے کیونکہ وہ فلم میں جوش اور توانائی ڈال دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ' ایک اداکار ہونے کی حیثیت سے میں ہدایت کار کے کاموں میں مداخلت نہیں کرتا۔ فلم 'تیرا نتظار' میں ارباز خان کے ہمراہ سنی لیونی، سالِل انکولا، سُدھا چندرن اور آریا ببر اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ راجیو والیہ کی زیر ہدایت بننے والی یہ فلم 24نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔ بشکریہ زی نیوز