سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم 'پدماوتی'آج کل دیگر تنازعات کا نشانہ بنتے ہوئے نظر آرہی ہے۔ قدیم زمانہ پر مبنی اس فلم میں دپیکا پڈوکون(راجپوٹ کی رانی پدماوتی)، شاہد کپور (راول رتن سنگھ) اور رنویر سنگھ (دہلی سلطان علاؤدین کھلجی)کو مرکزی کردار میں دیکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ فلم یکم دسمبر کو ریلیز کی جانے والی ہے البتہ اُس سے پہلے ہی فلم 'پدماوتی' بے شمار تنازعات کا شکار بنتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ یہی نہیں بلکہ جےپور کے سیٹ پر راجپوٹ ادارے کے کچھ کارکنوں نے بھنسالی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی تاریخ میں فلموں کو لے کر احتجاج ہوتے آئے ہیں جس کی وجہ سے فلم تنازعات کا شکار بنتی ہیں۔ باجی راؤ مستانی سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کردہ ایک اور فلم 'باجی راؤ مستانی 'جو قدیم زمانے کے پس منظر پر مبنی تھی اسے بھی کافی مشکلوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ فلم میں رنویر سنگھ، دپیکا پڈوکون اور پرینکا چوپڑا مرکزی کردار نبھاتے ہوئے نظر آئے تھے۔ سنجے لیلا بھنسالی کو فلم میں کہانی کی حقیقت کو غلط بیان کرنے کی وجہ سے احتجاج کرنے والوں کی طرف سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ فلم 18 دسمبر 2015 کو ریلیز کی گئی تھی۔ جودھا اکبر اشوتوش گوواریکڑ کی ہدایت کردہ فلم 'جودھا اکبر' کی کہانی بادشاہ اکبر کی مغلیہ دور اور ان کی رانی جودھا بھائی کے درمیان ہونے والی محبت کے گرد گھومتی ہے۔ کارکنوں کا یہ دعوی تھا کہ فلم کی کہانی غلط بیان کی گئی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ رام لیلا ظاہر ہے کہ فلم کے نام نے کافی بھارتی مداح کو ناراض کیا تھا کیونکہ ٹائٹل میں 'رام' کا لفظ استعمال کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ اس فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور اداکار دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے خلاف ایف آئی ار بھی کٹوائی گئی تھی۔ اُڑتا پنجاب فلم 'اُڑتا پنجاب' میں البتہ ٹائٹل یا کہانی میں کوئی مسئلہ نہ تھا پر فلم میں تبدیلی کرنے کی ہدایت دی گئی تھی جو کہ نہ کی گئی۔ فلم کا مرکزی عنوان پنجاب میں زیادہ ڈرگس کا استعمال کرنے کے بارے میں تھا جو کہ مختلف تنازعات کا شکار بنا۔ ابیشیک چوبے کی ہدایت کردہ اس فلم میں شاہد کپور، کرینہ کپوراور عالیہ بھٹ مرکزی کردار نبھاتے ہوئے نظر آئے تھے۔ پی کے فلم 'پی کے' کےکافی حصوں میں مذہبی جگہیں اور ان کے متعلق چیزیں دکھائی گئی تھیں جس نے دیگر مداحوں کو کافی مایوس کیا۔ لیکن جہاں فلم کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہے تھا وہی فلم کےریلیز کرنے کے بعد کافی مداحوں کی اچھی رائے سننے کو بھی ملی۔ راج کمار راؤ کی ہدایت کردہ اس فلم میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور انوشکا شرمہ نے مرکزی کردار ادا کیا۔ بشکریہ: زی نیوز