Aaj Logo

شائع 16 نومبر 2017 03:54pm

چین کی دلچسپ لائبریری دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے

اگرآپ ان لوگوں میں سے ایک ہیں جنہیں رات کو کتاب پڑھنے سے پہلے نیند نہیں آتی یا پھر وہ لوگ جو ہر وقت کتاب کے صفحوں میں اپنی زندگی گزارتے آئے ہیں تو انہیں یہ جان کر دلچسپی ہوگی کہ چین میں ایک ایسی لائبریری بنائی گئی ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں آپ کی پسندید کتابیں موجود ہیں۔

چین کی 'دی آئی آف بنہائی' لائبریری میں کتابوں کاوسیع کلیکشن موجود ہے جو اپنے دلچسپ بناوٹی دھانچے کی وجہ سے بھی بے حد مشہور ہے۔

جہاں صرف کتابیں ہی کتابیں موجود ہوں وہاں کون نہیں جانا چاہے گا۔

یہ لائبریری ایک ڈچ فرم'  ایم وی ار ڈی وی' کی جانب سے ڈیزائن کی گئی ہے جن میں 'ٹی یو پی ڈی آئی فرم 'نے بھی اپنے کردار انجام دیا ہے۔

تین سال  میں بنائی گئی یہ عمارت ہر ارکیٹکٹ اور کتابی کیڑے کیلئےایک  خواب ہے۔

پانچ منزلوں پر بنی اس لائبریری  کی سائز 3ر ہزار دو سو اسکوئر میٹر ہے جہاں تقریباً 1.2 ملین کتابیں موجود ہیں۔

الٹے سیدھے ڈیزائن میں بنائی گئی  لائبریری کا یہ ڈھانچہ باقی تمام لائبریری  سے کافی مختلف اور نایاب نظر آتا ہے۔

روشنی میں لپٹی ہوئی اس لائبریری میں دور دراز سے لوگ کتاب پڑھنے آتے ہیں۔

لائبریری میں ایک گول آڈیٹوریم بھی موجود ہے جو دل کی  شکل میں بنایا گیا ہے۔

لائبریری کے گراؤند فلور  پر پڑھنے کی جگہ بنائی گئی ہے اس کے علاوہ  درمیانی  فلور پر دیگر آفس  اور لاؤنج ایریا بنائے گئے ہیں اور سب سے اوپر والے فلور پر  کمپیوٹر سیکشن موجود ہے۔

بشکریہ:  اسکوپ ووپ

Read Comments