ہر انسان چاہتا ہے کہ وہ دوسرے کو اپنی خوبصورتی سے متاثر کریں جس کیلئے وہ اچھی خوراک اور ورزش کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کی کوشش بھی کرتے ہیں لیکن بعض اوقات انسان ان چیزوں سے لاعلم ہوتا ہے جن کی وجہ سے وہ خوبصورت دکھنے کے بجائے اپنی صحت کو نقصان پہنچا رہا ہوتا ہے۔
آج ہم آپ کو ان چند مشروب اور غذائیں کے بارے میں بتارہے ہین جن سے آپ جلد بوڑھے ہوسکتے ہیں۔
نمکین غذائیں
نمکین غذائیں آپ کے جسم میں پانی برقرار رکھتی ہے اور آپ کا پیٹ پھول جاتا ہے۔
لال گوشت
لال گوشت آپ کے جسم میں آزاد زرات کو پیدا کرتا ہے جس سے آپ کی جلد متاثر ہوتی ہے اور نتیجے میں جلد خود کو محفوظ رکھنے کی قابلیت کھو بیٹھتی ہے۔
کافی
ایسیڈٹی کی وجہ سے آپ کے دانت متاثر ہوتے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ وہ خراب ہوجاتے ہیں۔
پروسیسڈ گوشت
ڈاکٹر اوستاد کا کہنا ہے کہ 'زیادہ تر پروسیسڈ گوشت میں سلفائٹ اور دوسرے زرات موجود ہوتے ہیں جس کی وجہ سے جلد میں سوجن بڑھ جاتی ہے اوروقت کے ساتھ ساتھ جلد کے متاثر ہونے سے عمر بڑی معلوم ہوتی ہے'
اسی لئے کوشش کریں کہ صحت مند چیزوں کو اپنی خوراک کا حصہ بنائے نہ کہ ایسی خوراک لے جن سے آپ کی عمر زیادہ معلوم ہو۔
بشکریہ: ریڈر دائجسٹ