ویتنام میں ایک لڑکی آئی فون کی خراب چارجر کیبل سے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئی۔ برطانوی خبررساں ادارے ڈیلی میل کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ویتنام میں چودہ سال لڑکی کی موت آئی فون چارجر کی ننگی کیبل سے کرنٹ لگنے کے باعث ہوئی ہے۔ ڈیلی میل کے مطابق صبح اسکے والدین نے لڑکی کو بے ہوش حالت میں پایا جس کے بعد وہ اسکو ہسپتال لے کر گئے جہاں پر ڈاکٹرز نے اسکو مردہ قرار دے دیا۔
پولیس کو لڑکی کے بیڈ کے کنارے سے سفید معمولی چھلی ہوئی کیبل ملی ہے اور کہا جارہا ہے کہ وہ لڑکی کیبل معمولی چھلی ہونے کے باعث سونے کے دوران اسکی ننگی تار سے کرنٹ لگنے سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھی ہے۔
تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ معمول کے مطابق لڑکی آئی فون بیڈ کے کنارے چارج پر لگانے کے بعد سونے کیلئے لیٹ گئی اور سونے کے دوران وہ چارجر کی کیبل کی ننگی تار سے سونے کے دوران چھوگئی جس سے یہ واقعہ رونما ہوا۔تصویر میں جلی ہوئی کیبل ایپل کی اصلی کیبل سے مختلف اور بیس انچ سے چھوٹی نظر آرہی ہے۔ بشکریہ: ڈیلی میل