Aaj Logo

اپ ڈیٹ 14 نومبر 2017 06:10pm

دنیا کی دس بلند ترین عمارتیں

انٹرنیشنل کومرس سینٹر، ہانگ کانگ  -  1588 فٹ

انٹرنیشنل کومرس سینٹر ، ہانگ کانگ میں واقع ہے جو سال 2010 تک بنائی گئی۔ عمارت کے کل 108 فلورز ہیں۔

اس عمارت میں  دنیا کا سب سے بڑا سوئمنگ پول موجود ہے اور 108ویں فلور پر ایک بار بھی موجود ہے۔ عمارت میں سیاحی پلیٹ فورم ، شوپنگ مال  اور ریسٹورانٹ بھی موجود ہے۔

شنگھائی ورلڈ فنانشل سینٹر، چین  -  1614 فٹ

شنگھائی ورلڈ  فائینینشیئل  سینٹر 1614 فٹ لمبی عمارت ہے جو چین میں واقع ہے۔  عمارت کے کل 101 فلورز ہیں۔ عمارت 2008 میں مکمل کی گئی۔

اس عمارت میں ہوٹل رومز، آفسز، کانفرنسز، سیاحی پلیٹ فورم اور شوپنگ مال شامل ہیں۔

تاپی 101، تیوان  -  1667 فٹ

تاپی  عمارت کی لمبائی 1667 فٹ ہے جو 101 فلورز پر مشتمل ہے۔ عمارت 2004 میں بنائی گئی۔اس   کو تعمیر اور ڈیزائن کرنا کا اعزاز سی وائے لی اینڈ پارٹنرز اور کے ٹی ار ٹی کی اشتراک  فرم  کو دیا جاتا ہے۔  عمدہ لچک کی وجہ سےیہ  طوفان  اور زلزلہ سے محفوظ رہ سکتی ہے۔

سی ٹی ایف فائینینس سینٹر ، چین -  1739 فٹ

گوانگ زو کے شہر میں واقع یہ عمارت 111 فلور میں مشتمل ہیں۔ عمارت 2016 میں بنائی گئی۔ اس عمارت میں دنیا کی سب سے تیز    ترین لفٹ واقع ہے جس کی رفتار44.7 میل  فی گھنٹہ ہے۔

وان ورلڈ ٹریڈ سینٹر،  امریکا -  1776 فٹ

وان ورلڈ ٹریڈ سینٹر  1776 فٹ لمبی   عمارت ہے جو 104 فلور ز پر مشتمل ہے۔ عمارت 2014 میں بنائی گئی۔

یہ عمارت امریکا اور نیو یارک  میں ہی سب سے لمبی عمارت نہیں بلکہ یہ پورے  مغربی  علاقے  کی سب سے لمبی عمارت ہے۔ یاد رہیں یہ عمارت 11/9 کے حادثے کی یاد میں بنائی گئی تھی۔

لوٹے ورلڈ ٹاور، ساؤتھ کوریا -  1819 فٹ

اس ٹاور کی تعمیر مارچ 2016 میں ہی مکمل ہوئی ہے جو 123 فلورز پر مشتمل ہے۔ یہ دنیا کی پانچھویں بڑی عمارت ہے۔

پانگ این  انٹرنیشنل فنانس سینٹر ، چین -  1965 فٹ

یہ سینٹر  چین کے شہر شینزین میں واقع ہے جس کی اونچائی 1965 فٹ ہے۔عمارت میں کانفرنس سینٹر، ہوٹل اور شوپنگ مال شامل ہے۔

مکہ رویل  کلاک  ٹاور، سعودی عرب  -  1972 فٹ

یہ دنیا کی تیسری لمبی عمارت ہے جو 1972 فٹ لمبی ہے۔  عمارت میں 120 فلورز   ہے جو 2012 میں بنائی گئی۔

سعودی عرب کی سب سے بڑی تعمیراتی   کمپنی سعودی بن لادن  گروپ نے اس عمارت  کو بنایا تھا ۔

شنگھائی ٹاور، چین  -  2073 فٹ

شنگھائی ٹاور 121 فلورز پر مشتمل ہے جس کی لمبائی 2073 فٹ ہے۔  شنگھائی ٹاور کو بنانے میں 8 سال لگے ہیں اور یہاں دنیا کا سب سے بڑا سیاحی پلیٹ فورم موجود ہے۔

برج خلیفہ،متحدہ عرب امارات -  2717 فٹ

برج خلیفہ  163 فلورز پر مشتمل ہے ، یہ 2717 فٹ لمبی عمارت ہے۔ عمارت 2010 میں مکمل تعمیر کی گئی۔

برج خلیفہ میں 30 ہزار لوگ ، 19 رہائشی ٹاور، انسان کے ہاتھوں سے بنی ایک جھیل، پارک لینڈ ، 9 ہوٹل اور ایک شوپنگ مال شامل ہے۔

بشکریہ:  فلور8

 

Read Comments