Aaj Logo

اپ ڈیٹ 14 نومبر 2017 02:43pm

پریشان ڈرائیورز کی مشکل آسان، رکشہ یونین نے نئی سروس متعارف کرادی

پاکستان میں 'اوبر آٹو' اور 'کریم  تیز رکشہ'  کی لانچ کے بعد رکشے  سواری کی سروسز میں مقابلہ سخت بڑھتا جارہا ہے۔ حال ہی میں ایک لوکل رکشہ  یونین نے   پاکستا ن  میں ایک نئی رکشہ سواری کی سروس تعارف کروائی ہے جو 'عوامی سواری' کے نام سے جانی جاتی ہے۔

اس رکشہ سروس ایپ کی مدد سے  صارفین کبھی بھی، شہر کے کسی بھی کونے میں جانے کیلئے اپنے لئے رکشہ بک  کرواسکتے ہیں جس کی مدد سے ڈارائیور کو ایک سے زیادہ سواریاں مل سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سروس کا اعلان حال ہی میں لاہور  کے ہوٹل میں ہونے والی کی ایک تقریب میں  کیا گیا جو 'عوامی رکشہ یونین(اے ار یو)' کے جانب سے منعقد  کی گئی تھی۔

اے ار یو نے اب تک 500 رکشہ ڈرائیور کو رجسٹر کرلیا ہے جن کی وجہ سے صارفین کو ایپ انسٹال کرنے میں حوصلہ افزائی ملتی ہے۔  رکشہ یونین  یہ کوششیں بھی کررہے ہیں کہ رکشہ ڈرائیورز کو  اسمارٹ فون فراہم کیےجائیں۔

اے ار یو کی جانب سے سواری کی بنیادی فیس48 روپیہ مقرر کی گئی ہے  جبکہ شہر میں کہیں بھی جانے کیلئے، ہر کلومیٹر کے فاصلہ پر 9 روپیے چارج کئے جائیں گے جس کا اوبرآوٹو اور کریم  تیز رکشہ کی فیس سے کوئی مقابلہ نہیں۔ البتہ ایپ کی مرکزی  طاقت  ڈرائیور کی ملکیت سے جُڑی ہوئی ہے۔

اے ار یو کے صدر  مجیدغوری کا کہنا ہے کہ' ٹیکنالوجی   سے تعلق رکھنے والے میرے کچھ دوستوں کی مدد سے  ہم  اس موبائل ایپ کو لانچ کرنے میں کامیاب رہے۔ اس ایپ کو  منتخب کیےگئے گروپ میں ٹیسٹ کیا گیا ہے اور ایپ میں آنے والے تمام مسائل کو  لانچ کرنے سے  پہلے ہی حل  کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ہم الگ الگ شہروں  میں سواری فراہم کرنے والی   ملٹی نیشنل سروس کے خلاف نہیں ہیں بلکہ ہم  ڈرائیورز کو عدل و انصاف نہ ملنے کے خلاف ہیں'

غوری کا یہ ماننا ہے کہ  رکشےڈرائیور ز کو ٹریفک   پولیس کے چالان فیس،  ماحول  کا ادارے، فٹنس سرٹیفیکٹ اور دیگر  اداروں کو فیس بھرنی پڑتی ہے جس کی وجہ سے رکشہ کی سواری سے وہ زیادہ نہیں کما پاتے۔

البتہ   لانچ ہونے والی اس نئی سروس کیلئے مقابلہ کافی سخت ہوگا لیکن ہوسکتا ہے کہ آنے والے وقتوں میں ہمیں اس ایب میں  اور اچھی تبدیلی دیکھنے کو ملے۔

صارفین یہ ایپ باآسانی  اپنے اینڈروا ئڈڈیوائسز میں موجود پلے اسٹور سے  انسٹال کرسکتے ہیں۔

بشکریہ: ٹیک جوس. پی کے

Read Comments